🗓️
سچ خبریں:ایک صہیونی میڈیا نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں ایک فوجی اڈے سے ایک بڑی چوری کے الزام میں 6 افراد کی گرفتاری کی خبر دیتے ہوئے گذشتہ چند برسوں میں اسرائیلی اڈوں سے ہونے والی اہم ترین چوریوں کا ذکر کیا ہے۔
اسرائیل ہوم اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ صیہونی پولیس نے گولان کی پہاڑیوں میں واقع زانوفر فوجی اڈے میں ہونے والی چوری کے سلسلے میں چھ مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے،ان چھ افراد پر 70000 جنگی گولیاں اور بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود چوری کرنے کا الزام ہے۔
صیہونی اخبار کے مطابق چوری کے بارے میں اس وقت معلوم ہونا جب اڈے کے گودام کی مرمت کی گئی جس سے گولیوں اور ہتھیاروں کی تعداد کی چوری کا پتا چلا،اس سکینڈل کی حساسیت کا ذکر کرتے ہوئے یسرائیل ہیوم نے بتایا کہ چوری کی خبر منظر عام پر آنے بعد شمالی علاقے کے کمانڈر جنرل اوری گورڈین اس تربیتی اڈے پر آئے اور یہاں تعینات210 ویں ڈویژن کے کمانڈر اور دیگر افسران کی ایک بڑی تعداد سے ذاتی طور پر اس سلسلے میں اپنی تحقیقات کیں۔
اڈے کے سینئر کمانڈروں کے ساتھ اپنی گفتگو میں گورڈین نے اس واقعے کو انتہائی خطرناک قرار دیا اور اس بات پر زور دیا کہ ایسے واقعات کو روکا جانا چاہیے، قابل ذکر ہے کہ
صیہونی میڈیا کے اعتراف کے مطابق 2022 کے آغاز سے اب تک مقبوضہ فلسطین میں صیہونی پولیس نے 75 ہزار سے زائد غیر قانونی فوجی ہتھیار اور گولہ بارود قبضے میں لیا ہے، جن میں سے زیادہ تر اسرائیلی فوجی اڈوں سے چوری کیے گئے ہیں۔
مشہور خبریں۔
ایرانی خواتین کا حجاب کے حق کے لیے لڑنے والی ہندوستانی طالبات کے ساتھ اظہار یکجہتی
🗓️ 27 فروری 2022سچ خبریں:ایران کی خواتین نےبا حجاب ہندوستانی خواتین کو ہراساں کیے جانے
فروری
یورپی پارلیمنٹ کے اراکین نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف اہم قدم اٹھالیا
🗓️ 31 جولائی 2021برسلز (سچ خبریں) یورپی پارلیمنٹ کے اراکین نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت
جولائی
اسرائیلی فوجی کمانڈر کے درمیان لبنان کے بارے میں بات چیت
🗓️ 24 نومبر 2024سچ خبریں: اناطولیہ نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فوج نے اعلان
نومبر
سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے درمیان جیت کے تعاون کا وقت ختم
🗓️ 28 فروری 2022سچ خبریں:ایک فرانسیسی اخبار نے متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے
فروری
روس کے خلاف مقدمہ چلانے کی مخالفانہ تجویز پر ماسکو کا شدید ردعمل
🗓️ 24 ستمبر 2022سچ خبریں: روسی وزارت خارجہ کے نمائندوں میں سے ایک نے یورپی
ستمبر
وزیر ریلوے نے اہم اعتراف کر لیا
🗓️ 9 جون 2021لاہور(سچ خبریں) وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے اعتراف کیا ہے کہ
جون
عید پر رشتے داروں کو گھر آنے کی دعوت نہ دیں: وزیرِ اعلیٰ سندھ
🗓️ 12 مئی 2021کراچی (سچ خبریں) کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر وزیرِاعلیٰ سندھ
مئی
ماسکو نے جوہری تجربات دوبارہ شروع کیے؛ وجہ ؟
🗓️ 30 نومبر 2024سچ خبریں: روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے کہا کہ
نومبر