?️
سچ خبریں:منگل کے روز اسرائیلی فوج نے طمره شہر میں دو فلسطینی نوجوانوں کو گولی مار کرشہید کردیا۔
فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے منگل کے روز مقبوضہ علاقوں میں فلسطینیوں کے خلاف ایک نیا جرم کیا، اس سلسلے میں صیہونی ملیشیا نے طمره شہر میں فلسطینیوں پر فائرنگ کی، رپورٹ کے مطابق صیہونیوں نے اندھا دھند فائرنگ کے کے دو نوجوان فلسطینیوں کو شہید کردیا، ان نوجوانوں میں سے ایک کا نام احمد حجازی ہے جسے طمره میں صیہونی فوجیوں نے گولی مار کرشہید کیا تھا۔
مقبوضہ فلسطین میں مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صہیونیوں کی اندھادھند فائرنگ سے دو نوجوان فلسطینی شدید زخمی بھی ہوگئے ہیں،تاہم صیہونیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ طمرہ میں فلسطینیوں پر فائرنگ ان کی طرف سے فائرنگ کی آواز کو سننے کے بعد کی گئی،یادرہے کہ صہیونیوں نے حالیہ ہفتوں میں مغربی کنارے میں دو نوجوان فلسطینیوں کو بھی شہید کیا ہے، اپنے جرم کا جواز پیش کرنے کے لئے ، صیہونیوں نے دعوی کیا کہ وہ دونوں سرد اسلحہ سے صیہونی فوجیوں پر حملہ کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔
قابل ذکر ہے کہ ایک طرف صیہونی فلسطینیوں پر ہر طرح کا ظلم روا رکھے ہوئے ہیں اور آئے دن انھیں بلاوجہ قتل کررہے ہیں یا جیل میں ڈال رہے ہیں اور دوسری نام نہاد عرب حکمران اپنی گدیوں کو بچانے کے لیے اس غیر قانونی ریاست اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات کو بحال کرنے کے ایک دوسرے کے ساتھ مقابلہ کررہے اور ہر ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کے درپے ہے جن میں متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب سب سے آگے ہیں۔
یادرہے کہ متحدہ عرب امارت نے تو یہاں تک کہا ہے کہ صیہونی ہمارے اپنے ہیں یہی وجہ ہے کہ اماراتی حکام نے انھیں اپنے ملک میں زمینیں خریدنے کی اجازت بھی دے دی ہے جس سے مستقبل میں ایک اور فلسطین بنتا نظر آرہا ہے۔


مشہور خبریں۔
صیہونی میڈیا کو مزاحمتی تحریک کی کامیابی پر یقین
?️ 16 مئی 2021سچ خبریں:صہیونی حکومت کے میڈیا اور کچھ فوجی تجزیہ کاروں نے موجودہ
مئی
فرحان اختر دوسری شادی کا جشن منانے کے لئے تیار
?️ 16 جنوری 2022ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار و اداکار فرحان اختر کی
جنوری
فواد چوہدری نے نواز شریف اور آسف زرداری پر سخت تنقید کی
?️ 16 جنوری 2022لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے
جنوری
صدر مملکت نے ملک کی ترقی کو کراچی کی ترقی سے منسلک قرار دیا
?️ 11 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملکی ترقی کو
جولائی
لبنان کی صیہونی حکومت کے خلاف کاروائی
?️ 6 جنوری 2024سچ خبریں: جمعہ کے روز اقوام متحدہ میں لبنان کے نمائندے نے
جنوری
وزیر اعظم نے آئندہ 10 سال میں 10 ڈیم بنانے کا وعدہ دے دیا
?️ 8 دسمبر 2021پشاور(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اگلے 10
دسمبر
ہمارا مقصد یمن کا محاصرہ ختم کرنا ہے:انصاراللہ
?️ 9 اگست 2022سچ خبریں:یمن کی تحریک انصاراللہ کے سربراہ نے اس بات کی طرف
اگست
افریقہ میں اماراتی ترک تحریکیں
?️ 28 فروری 2022سچ خبریں: العربی الجدید نیوز ویب سائٹ نے افریقہ میں ترکی اور
فروری