?️
سچ خبریں: اگرچہ صیہونی حکومت نے ہمیشہ میڈیا کے پروپیگنڈے کے پیچھے اپنے آپ کو آزادی بیان کی حمایت کرنے والی حکومت کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کی ہے لیکن وہ غزہ کی پٹی کے خلاف اپنے جرائم میں اضافے کی خبروں کی اشاعت کو روکنے کی کوشش کر رہی ہے۔
المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق، عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ صیہونی حکومت کی جنگی کابینہ نے ایسے قوانین کی منظوری پر اتفاق کیا ہے جو اس حکومت کو غیر ملکی نیٹ ورکس کو بند کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ نے آزادی بیان کو کھلونا بنا رکھا ہے:روس
اس رپورٹ کے مطابق ان دنوں صیہونی حکومت مقبوضہ علاقوں میں آزادی بیان اور معلومات کی آزادانہ گردش کو محدود کرنے اور ان نیٹ ورکس کو بند کرنے کی کوشش کر رہی ہے جو اس کے میڈیا پروپیگنڈے کے مطابق حرکت نہیں کرتے اور فلسطینیوں کے قتل عام کو جواز فراہم کرنے کی کوشش نہیں کرتے۔
عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا کہ صیہونی حکومت کے وزیر مواصلات المیادین چینل کے دفتر اور دیگر نیوز چینلز اور نیٹ ورکس کو بند کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: برطانوی طرز کی آزادی بیان
یہ اس حقیقت کے باوجود ہے کہ صیہونی حکومت کے ساتھ ہم آہنگی کے ساتھ بڑی میڈیا کمپنیوں نے سوشل میڈیا میں فلسطینی گروہوں کی میڈیا سرگرمیوں کو روکنے کی کوشش کی ہے تاکہ کچھ عرصہ قبل تحریک حماس اور شہید عزالدین القسام بریگیڈ کے 2 امریکی خواتین کی آزادی کی ویڈیو ریلیز ہوتے ہی اس تحریک کی عسکری شاخ کے ٹیلی گرام چینل پر پابندی عائد کر دی گئی۔
CNN نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ میٹا اور گوگل کمپنیوں کے ذریعہ حماس کے سوشل میڈیا چینلز کو کنڑول کیا جا رہا ہے۔
مشہور خبریں۔
شام کی طرح فلسطینی قوم بھی جیت جائے گی
?️ 28 مئی 2023سچ خبریں:شام کے صدر کی مشیر بثینہ شعبان نے اس بات پر
مئی
بیوروکریٹس کی تنخواہوں میں اضافہ فوری واپس لینا چاہیے، رضا ربانی
?️ 3 نومبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر میاں رضا
نومبر
فلسطینیوں کے خلاف صیہونیوں کے جنسی تشدد کی چونکا دینے والی رپورٹ
?️ 14 مارچ 2025سچ خبریں: فلسطینی شہریوں کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کی بین الاقوامی
مارچ
کورونا ویکسینیشن مراکز عید کے 2 دن بند ہوں گے: اسد عمر
?️ 11 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ سد عمر
مئی
ایشیائی ترقیاتی بینک کا پنشن سسٹم کے اصلاحات پر زور
?️ 19 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے پنشن سسٹم
مئی
کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے جنگ بندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا
?️ 10 دسمبر 2021لاہور (سچ خبریں)کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا کہنا تھا
دسمبر
صہیونی فوج کے ہاتھوں الجزیرہ کی رپورٹر کی شہادت کے وقت کی ایک نئی ویڈیو
?️ 20 مئی 2022سچ خبریں: آج جمعہ کوالعربی الجدید اخبار نے الجزیرہ کی نامہ نگار
مئی
ہمیں سمجھ ہی نہیں آرہا ہے کہ کیا ہوا ہے؛ صیہونی میڈیا
?️ 16 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی میڈیا نے یمنی افواج کے میزائل حملے کے 24
ستمبر