صیہونی حکومت کے بعض عہدہ دار ایران کےجاسوسوں کی کئی سالہ سرگرمیوں سے حیران

جاسوسوں

🗓️

سچ خبریں:اسرائیلی انٹیلی جنس اور داخلی سلامتی کے ادارے کی طرف سے گزشتہ روز مقبوضہ فلسطین میں چار ایرانی جاسوسوں کی سرگرمیوں کے بارے میں کیے جانے والے دعوے کے بعد صیہونی حکومت کے اعلیٰ سکیورٹی حکام نے کہا کہ وہ ایسی خبریں سن کر حیران رہ گئے ہیں۔
اسرائیل ہیوم اخبار کی رپورٹ کے مطابق سینئر اسرائیلی سکیورٹی حکام نے کہا کہ وہ مقبوضہ فلسطین میں ایرانی جاسوسوں کی کئی سالہ سرگرمیوں سے حیران ہیں اور انہیں یہ سمجھ نہیں آرہی کہ یہ گروپ کیسے تشکیل پایا،یادرہے کہ کل شام کو صیہونی حکومت کی انٹیلی جنس اور داخلی سلامتی کے ادارے (شاباک) نے ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ اس نے مقبوضہ علاقوں سے چار خواتین جاسوسوں اور ایک شخص کو ایران کے لیے جاسوسی کے شبے میں گرفتار کیا ہے۔

اسرائیلی انٹیلی جنس سروس (موساد) کے سابق سربراہ شبتائی شاویت نے عبرانی زبان کے اخبار اسرائیل ہیوم کو بتایاکہ میں اسرائیل پروٹیکشن سروس کا سربراہ تھا اور اسرائیل کی حفاظت کے لیے ایرانیوں کوبھرتی کرنے والے میں سے ایک تھا،جاسوسوں کی دریافت سے واقعی حیران ہوں،ذاتی طور پر میرے لیے ایسے واقعے پر یقین کرنا مشکل ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایک اور سینئر سکیورٹی عہدہ دار نے کہاکہ میں اس طرح کی دریافت سے بالکل حیران نہیں ہوا کیونکہ اس کی توقع کی جانی تھی۔

 

مشہور خبریں۔

ہم افغانستان کی سرحدوں کو محفوظ بنانے کے لیے پرعزم ہیں: طالبان

🗓️ 30 دسمبر 2021سچ خبریں:طالبان کے نائب ترجمان نے کہا کہ اب تک افغانستان سے

اسرائیل کے جنگی رجحانات کی تسکین کے لیے نئی امریکی قرارداد

🗓️ 21 فروری 2024سچ خبریں:الجزائر کی جانب سے غزہ میں فوری جنگ بندی سے متعلق

شرح سود میں اضافے کے امکان پر ماہرین کی رائے منقسم

🗓️ 13 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) رمضان کے دوران قیمتوں میں اضافے سے اشیائے

مودی کی روسی ایس-400 میزائل سسٹم کی تعریف 

🗓️ 14 مئی 2025 سچ خبریں:ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ روسی ایس-400

آسمانی کتابوں کی توہین آزادی بیان کے خلاف ہے؟ ڈنمارک کی وزیراعظم کا کیا کہنا ہے؟

🗓️ 5 اگست 2023سچ خبریں: ڈنمارک کیوزیر اعظم نے واضح کیا کہ آسمانی کتابوں کی

نیتن یاہو نصراللہ کے سامنے چوہا اور مظاہرین کے مقابلے میں شیر بن جاتے ہیں:سابق صیہونی وزیر جنگ

🗓️ 24 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے سابق وزیر جنگ نے موجودہ صیہونی وزیراعظم پر

عالمی برادری افغانستان کے خلاف پابندیاں منسوخ کرے: کابل

🗓️ 31 مئی 2023سچ خبریں:افغان حکومت کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کہا کہ

فرانسیسی حکومت نے مظاہرین کے خلاف پولیس کے تشدد کو جائز قرار دیا

🗓️ 3 اپریل 2023سچ خبریں:فرانسیسی وزارت داخلہ کے مطابق مارچ کے وسط سے فرانس میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے