صیہونی جرائم فلسطینی مزاحمت کو نہیں روک سکتے: جہاد اسلامی

جہاد اسلامی

🗓️

سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک نے ایک بیان میں صیہونیوں کی طرف سے یروشلم میں ایک فلسطینی شہری کو شہید کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ صیہونیوں کے جرائم فلسطینیوں کو مزاحمت سے باز نہیں رکھ سکیں گے۔
فلسطین ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک نے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک فلسطینی شہری کی شہادت پر مبنی حالیہ صہیونی مظالم پر ردعمل کا اظہار کیا، رپورٹ کے مطابق فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک نے مقبوضہ بیت المقدس میں "محمد شوکت سلیمہ” کو شہید کرنے کے صہیونی اقدام کو مجرمانہ فعل قرار دیا ہے۔

اس تحریک نے ایک بیان میں کہاکہ فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم جیسے محمد شوکت سلیمہ کا قتل، فلسطینی عوام کو پیچھے ہٹنے پرمجبور نہیں کر سکتا، جہاد اسلامی نے اپنے بیان میں اس بات پر بھی تاکید کی کہ فلسطینی مقبوضہ علاقوں کو آزاد کرانے کے لیے صہیونیوں کے خلاف مزاحمت کے اپنے جائز حق کو برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

یادرہے کہ کہ فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کا بیان گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس میں صہیونیوں کے ہاتھوں ایک فلسطینی شہری کو گولی مار کر شہید کرنے کے بعد جاری کیا گیا ، اس تحریک نے صیہونیوں کو انتباہ دیا کہ سیف القدس کو دہرایا جاسکتا ہے، ہمارے پاس وہی میزائل ہیں۔

 

مشہور خبریں۔

شمالی عراق میں 15داعشی دہشتگردوں کی گرفتاری

🗓️ 8 فروری 2021سچ خبریں:عراقی وزارت داخلہ کی انٹلی جنس سروس نے شمالی عراقی صوبے

حماس کی نظر میں ٹرمپ کی کیا اہمیت ہے؟ صیہونی اخبار

🗓️ 12 جنوری 2025سچ خبریں:صیہونی اخبار نے لکھا ہے کہ حماس کے لیے ٹرمپ کی

صہیونی میڈیا کی غزہ میں جنگ بندی مذاکرات کے بارے میں نئی تفصیلات

🗓️ 2 دسمبر 2024سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے تل ابیب کی جانب سے غزہ جنگ بندی

شامی فوج کو تباہ کرنے کے لیے اسرائیل کی دو دھاری تلوار

🗓️ 15 دسمبر 2024سچ خبریں: بشار الاسد کے خاتمے کے بعد شام کے مختلف علاقوں

مشرق وسطیٰ کے ممالک کے لیے چین کا مشورہ

🗓️ 31 دسمبر 2024سچ خبریں: گزشتہ شب مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی

پی آئی اے کا روزویلٹ ہوٹل کو مسمار کرنے کا منصوبہ

🗓️ 7 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پی آئی اے نیو یارک سٹی میں معروف

ہلیری کلنٹن کا احتجاج کرنے والے طلبہ پر اعتراض

🗓️ 11 مئی 2024سچ خبریں: امریکہ کی سابق وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے امریکی یونیورسٹی کیمپس

افغانستان سے امریکی انخلاء کے بارے میں امریکی سنیٹر کا حیرت انگیز بیان

🗓️ 17 اگست 2023سچ خبریں: امریکی کانگریس کے ریپبلکن سنیٹر نے افغانستان سے امریکہ کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے