?️
سچ خبریں: اقوام متحدہ کے سابق عہدیدار نے فلسطین کی موجودہ صورتحال میں امریکہ کے کردار پر کڑی تنقید کی۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے ایک سابق عہدیدار نے فلسطین کی موجودہ صورتحال میں امریکہ کے کردار پر تنقید کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ امریکہ کبھی بھی تنازعات میں غیر جانبدار نہیں رہا،وہ اس وقت بھی اسرائیل کی حمایت کرتا ہے۔
نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے دفتر کے سابق ڈائریکٹر کریگ مخیبر نے اسپوٹنک کو بتایا کہ امریکہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان تنازع میں ثالث نہیں ہے بلکہ اس تنازع کا فریق ہے جو اسرائیل کا ساتھ دیتا ہے۔
دوسری جانب ایک مشترکہ بیان میں اقوام متحدہ سے منسلک تنظیموں نے غزہ کی انسانی صورتحال پر تنقید کرتے ہوئے اس پٹی میں جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔
اس بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کے آدھے سے زیادہ باشندوں کو کافی پانی اور خوراک تک رسائی کے بغیر UNRWA کی رہائش گاہوں میں مشکل اور افسوسناک حالات میں جگہ دی گئی ہے۔
مذکورہ بیان کے مطابق اسرائیلی بمباری سے ماؤں اور نومولود بچوں کے لیے صحت کی خدمات بند ہو گئی ہیں۔
اس بیان پر دستخط کرنے والوں نے آخر میں یہ بھی کہا کہ غزہ میں پانی اور خوراک کی کمی بھوک اور غذائی قلت نیز متعدی بیماریوں کے پھیلاؤ کا سبب بنی ہے۔
انہوں نے کہا کہ غزہ میں فوری طور پر انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا اعلان کرنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ اس علاقے کے مکینوں کی تکالیف اور مصائب کو کم کیا جا سکے۔
دوسری جانب صیہونی چینل 14 کے فوجی نمائندے نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ ہماری فوج غزہ کے اندر لڑ رہی ہے اور اس جنگ میں ہم اپنے فوجیوں کو کھو رہے ہیں لیکن اب تک راکٹ حملے اور مقبوضہ علاقوں میں مسلح افراد کا داخلہ جاری ہے تو ہماری فوج غزہ کے اندر کیا کر رہی ہے؟!
نیز صیہونی چینل 13 کے سروے سے پتہ چلتا ہے کہ 56 فیصد اسرائیلی نیتن یاہو کے جنگ کے انتظام پر اعتماد نہیں کرتے۔
غزہ میں فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے بھی اس بات پر زور دیا کہ ہم زخمیوں کے باہر نکلنے کو یقینی بنانے کے لیے محفوظ راستہ بنانا چاہتے ہیں۔
اس فلسطینی عہدیدار کے مطابق صیہونی حکومت جان بوجھ کر زخمیوں کو لے جانے والی ایمبولینسوں کو نشانہ بناتی ہے اور اسرائیلی طیارے لمحہ بہ لمحہ ان قافلوں کا پیچھا کرتے رہتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
یمنی فوج کا سعودی عرب کے کئی شہروں پر میزائل حملہ
?️ 20 دسمبر 2021سچ خبریں:یمنی فوج نے سعودی عرب کے متعدد شہروں کو بیلسٹک میزائلوں
دسمبر
عون کی فتح میں حزب اللہ کا کلیدی کردار
?️ 11 جنوری 2025سچ خبریں: لبنان میں صدارتی عہدہ خالی رہنے کے ڈھائی سال بعد جمعرات
جنوری
علی امین گنڈاپور کالا باغ ڈیم پر بیان کی وضاحت کریں۔ گورنر خیبرپختونخوا
?️ 3 ستمبر 2025پشاور (سچ خبریں) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے استفسار کیا
ستمبر
وزیراعظم کا 4 ملکی دورہ مکمل، تاجکستان سے وطن واپس پہنچ گئے
?️ 30 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف اپنا 4 ملکی دورہ مکمل
مئی
اپیل یا آئینی درخواست زیر التوا ہونے سے ازخود چیلنج شدہ فیصلے پر عملدرآمد نہیں رکتا، سپریم کورٹ
?️ 23 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے قرار
جولائی
کیا امریکہ اور اسرائیل غزہ جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں؟
?️ 7 مارچ 2024سچ خبریں: تحریک حماس کے نمائندے نے المیادین ٹیلی ویژن کے ساتھ
مارچ
آزاد ریاست فلسطین کی حمایت کرنے پر صیہونی وزیر کا غصہ
?️ 30 جون 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیر اقتصاد نے فلسطین کی آزاد ریاست
جون
یمن میں واشنگٹن،ریاض اور تل ابیب کے لیے بدترین صورتحال
?️ 10 نومبر 2021سچ خبریں : ماہرین کا خیال ہے کہ زیادہ تر مغربی اور
نومبر