حزب اللہ کے ہاتھوں ہلاک یا زخمی ہونے والے صیہونیوں کی تعداد

زخمی

?️

سچ خبریں: مزاحمتی ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ 4 ماہ میں صیہونی حکومت کے خلاف حزب اللہ کے حملوں میں 2000 صیہونی ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔

المیادین نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ رات لبنان کی اسلامی مزاحمتی تنظیم کے جنگی میڈیا نے صیہونی حکومت کے خلاف غزہ کی جنگ میں حزب اللہ کی 120 روزہ سرگرمیوں کے بارے میں ایک جامع رپورٹ شائع کی اور اعلان کیا ہے کہ حزب اللہ نے اس عرصے میں 961 فوجی آپریشن کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حزب اللہ نے 7 اکتوبر سے صیہونیوں کو کتنا نقصان پہنچایا ہے؟

ان ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق صیہونی حکومت کے خلاف اوسط مزاحمتی آپریشن روزانہ 8 تھے اور ایک دن میں زیادہ سے زیادہ آپریشنز کی تعداد 26 تک پہنچی جب کہ ایک دن میں سب سے کم آپریشن دو رہے۔

اس رپورٹ میں مذکورہ بالا کاروائیوں کے صیہونی مقاصد کی طرف مزید اشارہ کیا گیا ہے اور تاکید کی گئی ہے کہ حزب اللہ نے 22 صیہونی بستیوں پر 72 بار، 45 سرحدی ٹھکانوں پر تقریباً 670 بار، سرحد سے دور 19 علاقوں میں تقریباً 61 باراور 53 سرحدی علاقوں پر راکٹ داغے ہیں۔

اس رپورٹ میں دشمن کے شمالی محاذ سے انخلاء کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ خالی کیے گئے علاقوں کا دائرہ تقریباً 5 کلومیٹر ہے اور سرکاری طور پر خالی ہونے والی بستیوں کی تعداد 43 بستیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس حکومت کے ذرائع ابلاغ کے مطابق مقبوضہ علاقوں کے شمال میں بے گھر ہونے والوں کی اصل تعداد 230 ہزار سے زیادہ ہے۔

حزب اللہ کی کاروائیوں سے دشمن کا نقصان
اس عرصے میں لبنان کی اسلامی مزاحمت نے 500 سے زائد مراکز، 178 فوجی ٹھکانوں اور 26 کمانڈ سینٹرز کو نشانہ بنایا ہے۔

گزشتہ چار مہینوں میں مختلف افراد کی 316 پوزیشنیں، 237 تکنیکی سازوسامان، 25 سرحدی دیواریں اور اسرائیلی فوجی صنعتیں، 14 توپ خانے، 5 صہیونی ڈرون اور طیارے اور 2 آئرن ڈوم میزائل سسٹم کو تباہ کیا گیا ہے۔

حزب اللہ کی فورسز نے 56 اسرائیلی فوجی گاڑیوں کو بھی نشانہ بنایا، جن میں 28 پرسنل کیریئر، 25 ٹینک اور 4 لاجسٹک گاڑیاں شامل تھیں۔

اس رپورٹ میں حزب اللہ کی کارروائیوں میں صیہونی انسانی ہلاکتوں کی طرف بھی اشارہ کیا گیا ہے اور اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ ان کارروائیوں میں دو ہزار سے زیادہ اسرائیلی ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔

استعمال ہونے والے ہتھیار
مزاحمتی تحریک کے ذرائع ابلاغ نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ اسلامی مزاحمت نے اپنی کارروائیوں میں 323 توپ خانے اور 244 زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائل اور اسنائپر رائفلیں استعمال کی ہیں، اس عرصے کے دوران حزب اللہ کے فضائی حملوں کی تعداد 23 تک پہنچ گئی ہے نیز 40 طیارہ شکن انٹرسیپٹر میزائل داغے گئے ہیں۔

حزب اللہ نے کل رات ایک بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اس نے مقبوضہ علاقوں کے شمال میں صیہونی حکومت کی فوج کے ٹھکانوں کے خلاف 2 نئی کارروائیاں کی ہیں۔ شبعا کے مقبوضہ میدانوں میں واقع رئیسات العلم اور شبعا کے مقبوضہ میدانوں میں واقع زبدین کے مقامات ان حملوں کا نشانہ تھے۔

مزید پڑھیں: حزب اللہ صیہونیوں کے ساتھ کیا کر رہی ہے؟صیہونی میڈیا کی زبانی

یاد رہے کہ اس سے پہلے حزب اللہ نے صیہونی حکومت کے خلاف آج مزید 4 آپریشن کیے جس کے بعد صیہونی حکومت کے خلاف حزب اللہ کی کارروائیوں کی موجودہ تعداد 6 تک پہنچ گئی ہے۔

مشہور خبریں۔

اسرائیل کو ہماری سرزمین پر نہیں رہنا چاہیے: لبنانی کمانڈر

?️ 2 اگست 2026سچ خبریں: لبنان کی فوج کے کمانڈر جنرل روڈولف ہیکل نے ملک

بلیک شیڈو ہیکرز نے 1 ملین ڈالر کا کیا مطالبہ

?️ 1 نومبر 2021سچ خبریں:بلیک شیڈو ہیکرز نے 10 لاکھ ڈالر کا مطالبہ کیا ہے

کیا صیہونی حکومت خانہ جنگی کی طرف جا رہی ہے؟

?️ 24 جولائی 2023سچ خبریں:الجزیرہ نیٹ ورک نے مقبوضہ علاقوں میں احتجاجی مظاہروں کی موجودہ

پنجاب کا آئندہ مالی سال کا بجٹ مکمل طور پر ٹیکس فری ہوگا۔ عظمی بخاری

?️ 12 جون 2025لاہور (سچ خبریں) صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ

2022 میں فائرنگ کا نشانہ بننے والے امریکی بچے

?️ 31 دسمبر 2022سچ خبریں:امریکہ میں گن وائلنس آرکائیو کی رپورٹ سے پتہ چلتا ہے

مصری صدر کا اپنے فوجی اور سیکیورٹی مشیروں کے بارے میں اچانک فیصلہ

?️ 16 ستمبر 2024سچ خبریں: مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے ایک حکم نامے پر

مقتدی صدر کا سیاست سے کنارہ کشی کرنے کا اعلان

?️ 30 اگست 2022سچ خبریں:عراق کی صدر تحریک کے سربرہ مقتدی صدر نے سیاست کی

سال 2026 کا آغاز، امن، سکون اور عالمی بحرانوں کے حل کی نئی امید

?️ 1 جنوری 2026 سال 2026 کا آغاز، امن، سکون اور عالمی بحرانوں کے حل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے