🗓️
سچ خبریں:فلسطینی اتھارٹی نے ایک بیان میں صیہونی حکومت کی کابینہ کی حمایت سے صیہونی آبادکاروں کی دہشت گردی میں نمایاں اضافے کا اعلان کیا ہے۔
فلسطینی اتھارٹی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے صہیونی آباد کاروں کی بڑھتی ہوئی دہشت گردی کا حوالہ دیتے ہوئے عالمی برادری سے صہیونی آبادکاروں کے جرائم سے نمٹنے کے لیے فوری اقدام کرنے کا مطالبہ کیا ہے،بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی برادری کو اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کی کابینہ پر فوری طور پر زور دینا چاہیے کہ وہ بے دفاع فلسطینی عوام کے خلاف دہشت گردی کو روکے اور دہشت گردی کی انتہائی گھناؤنی شکل کے خلاف فلسطینی قوم کو بین الاقوامی حمایت فراہم کرے۔
فلسطینی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صہیونی آباد کاروں نے مغربی کنارے کے قصبوں اور دیہاتوں بالخصوص شمال میں فلسطینیوں کے گھروں پر چھاپے مارنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، بیان میں فلسطینی قصبوں اور دیہاتوں کے خلاف آباد کاروں کی جارحیت بالخصوص قریوت، برقہ، مقبوضہ بیت المقدس میں شیخ جراح محلے وغیرہ اور درجنوں فلسطینی شہریوں کے زخمی ہونے کا حوالہ دیا گیا ہے۔
بیان کے مطابق صیہونی آباد کاروں نے بڑی تعداد میں مسلح صہیونیوں کی شرکت کے ساتھ گروہوں کی شکل میں فلسطینی دیہاتوں اور قصبوں پر حملہ کیا نیز درجنوں فلسطینیوں کے گھروں پر حملہ کرکے ان کے سامان کو تباہ کردیا، نہتے فلسطینیوں پر گولیاں برسائیں اور متعدد بے دفاع فلسطینیوں کو زخمی کیا۔
مشہور خبریں۔
فلسطینی خواتین قیدیوں کی حالت خطرے میں!
🗓️ 22 دسمبر 2021سچ خبریں: فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ قیدی یوسف المبوح نے
دسمبر
پی ٹی آئی کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا بائیکاٹ
🗓️ 26 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں) پی ٹی آئی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا
مئی
محاصرہ اٹھائے بغیر فوجی کارروائیوں کو روکنا بے معنی: البخیتی
🗓️ 30 مارچ 2022سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ تحریک کے سیاسی بیورو کے رکن
مارچ
اومیکرون کے کیسز میں اضافہ، مزید علاقوں میں لاک ڈاؤن نافذ
🗓️ 24 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں) اومیکرون کے کیسز میں اضافہ کے پیش نظر ضلع
جنوری
صدر مملکت اور آرمی چیف کی بیک وقت لاہور میں موجودگی، افواہوں کا بازار گرم
🗓️ 12 نومبر 2022لاہور: (سچ خبریں) ملک میں جاری حالیہ سیاسی تناؤ کے پیش نظر
نومبر
امریکی پابندیوں کا شکار چینی جنرل وزیر دفاع کے عہدے پر فائز
🗓️ 14 مارچ 2023سچ خبریں:چین کی نیشنل پیپلز کانگریس نے امریکہ کی طرف سے پابندیاں
مارچ
سعودی عرب میں ہالووین منائے جانے پر سعودی صارفین میں غصے کی لہر جاری
🗓️ 8 نومبر 2022سچ خبریں:سعودی صارفین نے ہیش ٹیگ لگا کر سعودی عرب میں ہالووین
نومبر
شیرین ابو عاقلہ کے قتل میں اسرائیلی حکومت کے جرم کے پیغامات کا تجزیہ
🗓️ 17 مئی 2022سچ خبریں: الزیتون نیوز سائٹ کے تفتیشی ڈائریکٹر جنرل محسن محمد صالح
مئی