🗓️
سچ خبریں:مقبوضہ بیت المقدس کی بلدیہ کاکہنا ہے کہ صیہونیوں کی جانب سے اس شہر کو یہودی بنانے کی کوششوں کے حصہ کے طور پر صیہونی حکام نے بیت المقدس کے مشرق میں واقع قصبے العساویہ میں ایک مسجد کو منہدم کرنے کا حکم دیا ہے۔
عرب 48 نیوز ایجنسی کی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق مشرقی قدس کے قصبے العساویہ کے رہائشی علی درباس نے بتایا کہ صیہونی میونسپلٹی نے قصبے کی تقویٰ مسجد کو منہدم کرنے کا حکم دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس کی میونسپلٹی نے تعمیراتی اجازت نامہ نہ ہونے کا بہانہ بنا کر تقریباً 300 مربع میٹر کے رقبے پر تعمیر ہونے والی اس مسجد کو منہدم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ 3 جنوری کو اسرائیلی فورسز نے مسجد پر دھاوا بول دیا اور اس کے تعمیر ی کاموں کو روک دیا۔
اس سلسلے میں حلوہ ویلی انفارمیشن سینٹر نے اعلان کیا کہ العساویہ قصبے کے مکینوں نے اس مسجد کو تباہ ہونے سے روکنے کے لیے ایک مہم شروع کی ہے جس کا عنوان ہے ہماری مساجد کبھی تباہ نہیں ہوں گی۔
یادرہے کہ صیہونی حکام عرب ریاستوں کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے بعد فلسطینیوں کو ہر طرح سے دبانے کی کوشش کررہے ہیں یہاں تک کہ ان کے قبرستان اور مساجد بھی صیہونیوں کے شر سے محفوظ نہیں ہیں۔
مشہور خبریں۔
شمالی غزہ میں صیہونیوں کے خلاف مزاحمت کا زبردست جھٹکا
🗓️ 15 فروری 2025سچ خبریں: دسمبر 2023 کے وسط میں، الاقصیٰ طوفانی کارروائی کے دو
فروری
سلمان رشدی پر حملہ کرنے والا کہاں کا ہے؟
🗓️ 13 اگست 2022سچ خبریں: جنوبی لبنان کے علی قاسم توحفہ نے آج دوپہر
اگست
فلسطینیوں کی جانب سے تل ابیب پر یمنی میزائل حملے کا خیر مقدم
🗓️ 31 دسمبر 2024سچ خبریں: فلسطین کی مجاہدین تحریک نے مقبوضہ علاقوں پر میزائل حملے
دسمبر
اسد درانی کے متعلق وزیر دفاع کا اہم انکشاف
🗓️ 27 جنوری 2021اسد درانی کے متعلق وزیر دفاع کا اہم انکشاف اسلام آباد(سچ خبریں)وزارت
جنوری
دوسری شادی پر بیٹے کی جانب دروازہ کھولنے پر فیروز خان کو تنقید کا سامنا
🗓️ 3 جون 2024کراچی: (سچ خبریں) فیروز خان کی جانب سے دلہن کو گھر لے
جون
کیا لبنان اسرائیل کے ساتھ براہ راست جنگ کرنے کو تیار ہے؟
🗓️ 17 ستمبر 2024سچ خبریں: لبنان کے پارلیمنٹ اسپیکر نے اسرائیلی زمینی حملے کو بعید
ستمبر
’سزا یافتہ‘ نواز شریف کو وطن واپسی پر ممکنہ پروٹوکول ملنے پر پیپلزپارٹی معترض
🗓️ 15 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سربراہ مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی 4
اکتوبر
یمن کے ساتھ صیہونی دشمنی کے پس پردہ مقاصد
🗓️ 30 اگست 2022سچ خبریں:صیہونی یمن کی تحریک انصار اللہ کی فوجی طاقت میں اضافے
اگست