?️
سچ خبریں:ایک عراقی تجزیہ کار نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صہیونی حکومت عراق میں دہشت گردانہ سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
المعلومہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی سیاسی تجزیہ کار کریم الخیکانی کا کہنا ہے کہ صہیونی حکومت نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت سے عراق ، ایران ، شام اور لبنان میں جنگوں کو بھڑکانے کے لئے کچھ عرب حکمرانوں کو یرغمال بنا رکھا ہے، انہوں نے عراق کو کو تباہ کرنے کے مقصد سے اور غیر مستحکم کرنے کےلیے تل ابیب کی سازش کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ اسرائیلی وزیر اعظم بنامین نیتن یاھو ٹرمپ کی مدد سے شام ، ایران اور لبنان کا مقابلہ کرنے کے لئے سعودی عرب ، بحرین ، متحدہ عرب امارات اور دیگر عرب ممالک کے ساتھ سمجھوتہ کرنے میں کامیاب رہے ۔
کریم الخیکانی نے مزید کہاکہ صیہونی حکومت نے شام اور پھر عراق کو تباہ کرنے کے لئے دہشت گرد گروہوں پر دباؤ ڈالا، تاہم ان دہشت گردوں کو الحشد الشعبی جیسی عوامی تنظیموں اور عراقی سکیورٹی فورسز نے تباہ کردیا،انہوں نے کہاکہ عراق کی داخلی صورتحال سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اس ملک کے کچھ حصوں میں دہشت گردی کی سرگرمیوں کا دوبارہ شروع کرنے کی قابض صہیونی حکومت کی کوششوں کا مقصد خلیج فارس میں عرب ممالک پر صہیونیوں سے تعلقات معمول پر لانے کے لئے دباؤ ہےڈالنا نیز وہ سوچ رہے کہ اس طرح عراق کو بھی صیہونیوں کے ساتھ ہاتھ ملانے کے لیے مجبور کر لیں گے۔
واضح رہے کہ عراقی حکومت کھلے الفاظ میں اعلان کر چکی ہے کہ وہ کسی بھی صورت میں صیہونیوں کے ساتھ تعلقات بحال نہیں کرے گی نیز جب تک اس ملک میں الحشد الشعبی جیسی صیہونیوں کی دشمن تنظیم موجود ہے صیہونیوں کا یہ خواب کبھی بھی پورا نہیں ہوسکتا ہے۔


مشہور خبریں۔
امریکا کو فوجی اڈے دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا: فواد چوہدری
?️ 9 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ
جون
جرمنی میں یوم مزدور کے احتجاج اور غزہ جنگ کی مخالفت
?️ 2 مئی 2024سچ خبریں: جرمنی کے ڈائی سائٹ اخبار کے مطابق یکم مئی کو
مئی
27ویں کے بعد 28ویں ترمیم بھی آرہی ہے، رانا ثناءاللہ
?️ 10 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور
نومبر
شہداء کا مشن ہماری مشعل راہ ہے:انصاراللہ کے سربراہ
?️ 23 نومبر 2024سچ خبریں:انصاراللہ یمن کے رہنما عبدالملک الحوثی نے اپنی تازہ تقریر میں
نومبر
صیہونی وزیر ران ڈیمر کے سیاسی عہدے سے دستبردار ہونے کی اطلاعات
?️ 12 اگست 2025سچ خبریں: اسرائیلی اخبار اسرائیل ہیوم نے بعض ذرائع کے حوالے سے
اگست
پہلگام حملہ کشمیر میں پاکستان کا رد عمل
?️ 26 اپریل 2025سچ خبریں: خواجہ محمد آصف، پاکستان کے وزیر دفاع، نے بائیسران پہلگام
اپریل
پنجاب میں آشوب چشم کی وبا بےقابو، متاثرین کی تعداد 4 لاکھ کے قریب پہنچ گئی
?️ 2 اکتوبر 2023لاہور: (سچ خبریں) پنجاب میں آنکھوں کے انفیکشن ’پنک آئی‘ یعنی آشوب
اکتوبر
ایرانی تیل کے بغیر تیل کی قیمت 100 ڈالر سے اوپر جائے گی:امریکی ماہر
?️ 20 اگست 2022سچ خبریں:انرجی اسپیکٹس کے بانی نے ایران کو ایک ممکنہ محرک کے
اگست