صحافیوں کا قتل صیہونی جارحیت کا واضح ثبوت:ایران

ایران

?️

سچ خبریں:اسلامی جمہوریہ ایران نے صیہونیوں کے ہاتھوں الجزیرہ کی خاتون رپورٹر کی شہادت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی اپنے جرائم کو چھپانے کے لیے صحافیوں کو شہید کر رہے ہیں۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے الجزیرہ کی فلسطینی نامہ نگار کی شہادت کی تعزیت پیش کرتے ہوئے غاصب صیہونی حکومت کے اس مجرمانہ اقدام کو اس بات کا واضح ثبوت قرار دیا کہ یہ غاصب حکومت صحافت و ذرائع‏ ابلاغ کو کوئی اہمیت نہیں دیتی اور وہ خبروں کی حقانیت کے انکشاف سے خوف کھاتی ہے یہاں تک کہ وہ اپنے جرائم کی پردہ پوشی کے لئے نامہ نگاروں اور صحافیوں تک کا خون بہانے سے گریز نہیں کرتی۔

سعید خطیب زادہ نے بین الاقوامی اداروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں اور صحافت کی عالمی یونین سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ فلسطین میں خاتون صحافی کو شہید کئے جانے کے بارے میں آزادانہ تحقیقات کریں اور اس قسم کے جرائم کے ارتکاب پر صیہونی حکومت کو جواب دہ بنائیں۔

انہوں نے اس قتل کی تحقیقات کے سلسلے میں غاصب صیہونی حکومت کی تجویز کو فریب کارانہ اور ناقابل اعتبار قرار دیا۔

دوسری جانب فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ شیرین ابو عاقلہ کو وہ فلسطینی نسل کبھی فراموش نہیں کرے گی جو اپنے ملک سے غاصبوں کو نکال باہر کرنے کے لئے جدوجہد کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین میں نامہ نگار اور صحافی اس راہ حقیقت کو کہ جس کا انتخاب محترمہ شیرین ابو عاقلہ اور ان سے قبل فلسطین میں دیگر شہید نامہ نگاروں اور صحافیوں نے کیا ہے، ایک محافظ کی حیثیت سے ہمیشہ جاری رکھیں گے۔

اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ وہ تمام حریت پسند نامہ نگاروں پر جو صحافت کو ایک قومی فریضہ اور حقیقت کے انکشاف کا وسیلہ سمجھتے ہیں، ان کی آواز میں گولیوں کی آواز سے کہیں زیادہ دم ہے۔

 

مشہور خبریں۔

مسلم لیگ(ن) سمیت کسی جماعت سے باضابطہ بات چیت نہیں ہوئی، بلاول

?️ 11 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

ایران کے خلاف جنگ پر امریکی لاگت

?️ 12 جولائی 2026سچ خبریں:ایران کے خلاف امریکہ کی فوجی کارروائیوں کی لاگت مسلسل بڑھتی

پاکستانی طلبا نے ’اے آئی ٹیکنالوجی کے موثر استعمال‘ پر عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا

?️ 27 جون 2025کراچی: (سچ خبریں) اسلام آباد انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کے طلبا

پاک بحریہ کا ایک اور شاندار کارنامہ

?️ 4 جولائی 2024سچ خبریں: پاک بحریہ نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے

امریکہ کی ایران کے خلاف نئی پابندیاں 

?️ 9 مئی 2026 سچ خبریں: امریکی محکمہ خزانہ نے ایران کی فوج کو اسلحہ

دنیا کے ممالک اسرائیل پر پابندیاں عائد کریں: اقوام متحدہ

?️ 4 جولائی 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ کے غزہ کے خصوصی رپورٹر نے اعلان کیا

صیہونیوں کے ہاتھوں فلسطینی جوان شہید

?️ 26 جنوری 2021سچ خبریں:فلسطینی ذرائع ابلاغ نے اسرائیلی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے

روسی فوج کا نئے علاقوں پر قبضہ اور یوکرینی فوجیوں کا صفایا

?️ 6 جون 2025سچ خبریں: روسی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ اس ملک کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے