?️
سچ خبریں:شامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق داعشی دہشت گرد عناصر نے شام کی ایک فوجی بس پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 5 افراد شہید اور 20 زخمی ہوگئے۔
شام کی سرکاری نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس ملک میں داعشیوں کی جانب سے کیے جانے والے ایک دہشت گردانہ حملے میں ایک فوجی بس کو نشانہ بنایا گیا، سانا نے شامی فوجی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اتوار کی شام تقریباً 7 بجے بادیہ سے 50 کلومیٹر مشرق میں ایک فوجی بس کو داعش کے میزائل سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجہ میں پانچ شامی فوجی شہید اور 20 زخمی ہو گئے۔
سانا کا کہنا ہے کہ دیر الزور-پالمیرا روڈ پر فوجی بسوں پر حملے دہشت گرد گروہوں کی طرف سے دہرائے جا رہے ہیں جو التنف میں امریکہ کے زیر کنٹرول علاقوں سے کنٹرول کیے جاتے ہیں نیز امریکہ ان دہشت گرد تنظیموں کو تحفظ اور مدد فراہم کرتا ہے۔
واضح رہے کہ حالیہ مہینوں میں امریکی قابض افواج کی جانب سے داعش کے سینکڑوں دہشت گردوں کی عراق سے شام منتقلی کے بارے میں متعدد میڈیا رپورٹس منظر عام پر آئی ہیں جبکہ امریکہ انھیں دہشتگردوں کو ختم کرنے کے بہانے غیر قانونی طور پر اور اس ملک کی حکومت کی اجازت کے بغیر یہاں آیا تھا جس کا اصلی مقصد انھیں ختم کرنا نہیں بلکہ ہدایت کر نا تھا جو آج تک جاری ہے۔
مشہور خبریں۔
اسرائیلی نصر اللہ سے اتنا خوفزدہ کیوں ہیں؟
?️ 19 اگست 2023سچ خبریں:2006 کی جنگ کی 17ویں سالگرہ کے موقع پر پیر کی
اگست
حزب اللہ کا صہیونیوں کے خلاف شام کی عالمی حمایت کا مطالبہ
?️ 12 دسمبر 2024سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ نے شام کے خلاف غاصب صیہونی حکومت
دسمبر
پی ٹی آئی ایک بار پھر نشانے پر،مزید دو رہنما گرفتار
?️ 22 جولائی 2024سچ خبریں: اسلام آباد پولیس نے تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر
جولائی
عراقی پارلیمنٹ عہدیدار کا قابض امریکی فوج کے بارے میں بیان
?️ 1 فروری 2024سچ خبریں: عراقی پارلیمنٹ کے سکیورٹی اور دفاعی کمیشن کے رکن نے
فروری
کیوبا کی پاکستان میں مقامی ویکسین تیار کرنے کی پیش کش
?️ 14 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) کیوبا کے ابدالہ ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری
جولائی
بلنکن کا ریاض کا دورہ
?️ 7 جون 2023سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ ٹونی بلنکن منگل کو سعودی عرب روانہ ہو
جون
نیتن یاہو کو جنگ روکنے پر مجبور کریں!
?️ 1 جون 2025سچ خبریں: جہاں اسرائیلی وزیر اعظم اور ان کی انتہا پسند کابینہ
جون
نیتن یاہو کا عرب امارات دورہ منسوخ ہونے کے بارے میں سنسنی خیز انکشاف ہوگیا
?️ 19 مارچ 2021تل ابیب (سچ خبریں) اسرائیلی ٹی وی چینل نے سنسنی خیز انکشاف
مارچ