شام میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر روسی حملہ

شام

🗓️

سچ خبریں:روس نے شام کے شہر ادلب میں واقع دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کر دیا۔

المیادین چینل نے خبر دی ہے کہ روسی فضائیہ نے شام کے صوبہ ادلب میں دہشت گرد گروہ النصرہ فرنٹ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، شام میں روسی مرکز برائے قومی مفاہمت نے اعلان کیا ہے کہ روسی فضائیہ نے شام کے صوبہ ادلب میں دہشت گرد گروہ النصرہ فرنٹ کے ٹھکانوں کو فضائی حملوں سے نشانہ بنایا جس میں اس کے دو سرکردہ رہنماؤں سمیت 13 ارکان ہلاک ہو گئے۔

شام میں اپوزیشن دھڑوں میں مفاہمت و مصالحت کے لیے روسی مرکز کے نائب سربراہ میجر جنرل اولیگ ایگوروف نے پیر کو ایک بریفنگ میں کہا کہ روس کی ایرو اسپیس فورسز نے ادلب کے ڈی ایسکلیشن زون میں دہشت گرد گروہ النصرہ فرنٹ کے ٹھکانوں اور ان کے متعدد ارکان کے اجتماع کی جگہ کو تباہ کر دیا، جس سے روسی دستے اور شامی عرب جمہوریہ کی سرکاری افواج کے فوجیوں کے لیے سکیورٹی خطرہ تھا۔

میجر جنرل ایگوروف کے مطابق روسی طیاروں نے غیر قانونی مسلح یونٹوں کی زیر زمین پناہ گاہوں اور ٹھکانوں کو نشانہ بنایا،ایگوروف نے مزید کہا کہ اس حملے میں النصرہ فرنٹ کے 13 عسکریت پسند مارے گئے، جن میں فیلڈ کمانڈر ابو یوسف الشامی اور خالد الیوسف (ابو عمر) بھی شامل ہیں جبکہ دہشت گرد گروہ کے دیگر 22 جنگجو شدید زخمی ہوئے۔

ایگوروف نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کی تباہی سے روسی مسلح افواج اور شامی حکومت کے فوجیوں کی تنصیبات پر دہشت گردوں کے حملوں کو روکنا ممکن ہوا۔

 

مشہور خبریں۔

تل ابیب اور ریاض کی ایک نئی کہانی

🗓️ 31 جولائی 2023سچ خبریں:جو بائیڈن نے سعودی عرب اور صیہونی حکومت کے درمیان تعلقات

عرب حکمرانوں کو فلسطینی عوام کے دفاع میں ایران سے سبق لینا چاہیے 

🗓️ 3 دسمبر 2023سچ خبریں: 30 نومبر کو، 28 ویں کپ کے نام سے مشہور آب

شمالی غزہ میں صیہونی حکومت کا ہولناک جرم

🗓️ 27 مئی 2024سچ خبریں: امریکہ اور مغربی ممالک کی جامع حمایت کے سائے میں غزہ

نیٹو کا یوکرین کو مغربی ہتھیاروں کے استعمال کے بارے میں نیا حکم

🗓️ 29 مئی 2024سچ خبریں: جرمنی کی مخالفت کے باوجود، نیٹو کے سکریٹری جنرل نے

پی ٹی آئی کے حامد زمان کی ضمانت منظور

🗓️ 23 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچی خبریں) بینکنگ جرائم کی خصوصی عدالت نے وفاقی تحقیقاتی ادارے

ماہرین، کم وزن ہونا شوگر سے محفوظ ہونے کی ضمانت نہیں ہے

🗓️ 19 فروری 2021لاہور {سچ خبریں} ماہرین کے مطابق اگر کئی قسم کے رسک فیکٹرز

سینئر وکلاء نے وزیراعظم شہباز شریف کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی

🗓️ 8 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف توہین عدالت کے جرم میں سزا کے طور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے