?️
سچ خبریں: شام کے صوبہ الحسکہ میں ترکی سے وابستہ نیشنل آرمی کے نام سے مشہور دہشت گردوں کی امریکہ سے وابستہ کرد ملیشیا ڈیموکریٹک فورسز کے ساتھ جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں دونوں طرف سے متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔
مشرقی شام صوبہ الحسکہ میں ترکی سے وابستہ نیشنل آرمی کے نام سے مشہور دہشت گردوں کی امریکہ سے وابستہ اور اس کے کرائے کے فوجی کرد ملیشیا ڈیموکریٹک فورسز کے ساتھ جھڑپ ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: شام میں سرگرم دہشتگردوں کے لیے ترکی اور امریکہ کے منصوبے
الحسکہ صوبے کے مقامی ذرائع نے اسپوٹنک خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ امریکہ سے وابستہ عناصر نے راس العین شہر کے جنوب میں واقع گاؤں العریشہ کے محور میں نیشنل آرمی کے عناصر کے ٹھکانوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ان میں سے کئی عناصر ہلاک اور زخمی ہوئے۔
ان ذرائع نے یہ بتاتے ہوئے کہ یہ جھڑپیں ابھی بھی جاری ہیں، اطلاع دی ہے کہ ان حملوں کے دوران دو کرد کرائے کے فوجی ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
ان جھڑپوں کے ساتھ ہی فریقین کے درمیان ابوراسین سے تل تمر (الحسکہ کے شمال مغرب) شہر تک توپ خانے کے حملے جاری ہیں، جس کی وجہ سے مقامی باشندوں کی محفوظ علاقوں کی طرف نقل مکانی شروع ہو گئی ہے۔
یاد رہے کہ یہ حملے الحسکہ میں فریقین کے درمیان ایک مدت سے جاری جنگ بندی کےبعد ہوئے ہیں، ان تنازعات کے علاوہ ترک فوج توپ خانے کے حملوں سے کردوں کی پوزیشنوں کو کچل رہی ہے۔
تاہم شامی حکومت کا اصرار ہے کہ اس ملک کی سرزمین میں ترکی اور امریکہ کی موجودگی غیر قانونی اور قبضہ ہے جسے جلد از جلد ختم ہونا چاہیے۔
یاد رہے کہ گزشتہ جمعرات کو ترک فوج نے ڈرون کے ذریعے القامشلی شہر سے ہرمی شیخو جانے والے راستے میں کردوں سے تعلق رکھنے والی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا جس میں ایک سینئر کمانڈر سمیت چھ کرد عناصر سوار تھے، اس حملے میں چار افراد ہلاک اور دو شدید زخمی ہو گئے۔
مزید پڑھیں: شام میں دہشتگرد امریکہ اور ترکی کی حمایت سے سرگرم ہیں:شام
قابل ذکر ہے کہ ترکی کردستان ورکرز پارٹی کے عناصر سے لڑنے کے بہانے شام اور عراق میں کاروائیاں اور حملے کرتا ہے جبکہ ماہرین اس بات پر زور دیتے ہیں کہ انقرہ کا ہدف کرد عناصر سے لڑنے سے زیادہ شام پر قبضہ کرنا ہے۔
ادھر امریکی زیادہ تر شام کے مشرق اور شمال مشرق میں تعینات ہیں، ان علاقوں میں شام کے تیل اور گیس کے زیادہ تر وسائل موجود ہیں جہاں سے امریکہ روزانہ کی بنیاد پر شامی تیل کی اسمگلنگ اور لوٹ مار کرتا ہے اور اسے عراقی کردستان اور ترکی کی بلیک مارکیٹوں میں فروخت کرتا ہے۔


مشہور خبریں۔
صہیونی جیلوں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی
?️ 16 فروری 2025سچ خبریں: بین الاقوامی تعلقات کے سربراہ رائد عامر نے کہا کہ
فروری
مریم نواز کی جرمن سفیر سے ملاقات، سیلابی امداد اور گرین ٹیکنالوجی میں تعاون پر گفتگو
?️ 28 ستمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جرمنی کی سفیر
ستمبر
جارحیت پسندوں کو انتباہ اور فلسطین کی حمایت میں یمن میں زبردست مظاہرے
?️ 25 فروری 2023سچ خبریں:یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سابق سربراہ شہید صالح الصماد
فروری
غزہ میں 70 فیصد شہداء خواتین اور بچے
?️ 20 نومبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ کے پاپولیشن فنڈ نے غزہ میں جنگ بندی کا
نومبر
یمن کے غزہ جنگ میں داخل ہونے کے نتائج
?️ 27 مارچ 2024سچ خبریں: غزہ جنگ میں داخل ہو کر یمن نے ظاہر کیا
مارچ
کیا امریکہ روس تعلقات بہتر ہو رہے ہیں؟
?️ 9 اپریل 2024سچ خبریں: امریکہ میں روس کے سفیر نے اعلان کیا کہ اگر
اپریل
انسانی حقوق کمیشن کا قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف ایک قدم
?️ 13 جولائی 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے بدھ کے روز جنیوا
جولائی
میں شی جِن پِنگ کو پسند کرتا ہوں، لیکن ان کے ساتھ مذاکرات کرنا مشکل ہے: ٹرمپ
?️ 5 جون 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آج سوشل میڈیا پلیٹ فارم
جون