?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس پاکستان کی تعیناتی کے سلسلے میں پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کے عمل کا آغاز ہو گیا ہے اور اسپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی لیڈرز سے کمیٹی ارکان کے نام مانگ لیے ہیں۔
گزشتہ روز سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد آج وزیراعظم کی ارسال کردہ سمری پر صدر مملکت کے دستخط کے نتیجے میں 26ویں آئینی ترمیمی بل اب قانون بن گیا ہے۔
اس قانون کے نافذ العمل ہونے کے ساتھ ہی چیف جسٹس کی تقرری کا طریقہ کار بھی تبدیل ہو گیا ہے جہاں اس سے قبل چیف جسٹس کے بعد عدالت عظمیٰ سب سے سینئر ترین جج کو اس عہدے پر تعینات کیا جاتا تھا البتہ اب 26ویں آئینی ترمیم کے نتیجے میں بننے والے قانون سے صورتحال بدل گئی ہے۔
نئے قانون کی روشنی میں قومی اسمبلی اور سینیٹ کے حکومت اور اپوزیشن کے اراکین پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو سپریم کورٹ کے تین سینئر ترین ججوں کے ناموں پر مشاورت کے بعد ایک حتمی نام چیف جسٹس کے عہدے کے لیے وزیراعظم کو بھیجے گی اور وزیراعظم اس نام کو منظوری کے لیے صدر کے پاس بھیجیں گے۔
اسی تناظر میں چیف جسٹس پاکستان کی تعیناتی کے سلسلے میں پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کے حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پارلیمانی لیڈرز سے کمیٹی ارکان کے نام مانگ لیے ہیں۔
کمیٹی کے لیے 8 ارکان قومی اسمبلی اور 4 سینیٹ سے ارکان ہوں گے۔
کمیٹی تشکیل پاتے ہی وزرارت قانون سے 3 سینئر ترین ججز کا پینل طلب کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی مدت ملازمت 25 اکتوبر کو ختم ہو رہی ہے اور نئے قانون کے تحت چیف جسٹس کی مدت ملازمت سے تین دن پہلے کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔


مشہور خبریں۔
لبنان، امریکہ اور صیہونی حکومت کے درمیان سہ فریقی اجلاس میں کیا ہوا؟
?️ 4 دسمبر 2025سچ خبریں: ویب سائٹ ایکسیوس نے جنوبی لبنان کے قصبے الناقورہ میں لبنان،
دسمبر
ایران کے خوف سے صیہونیوں کا فرار
?️ 2 جون 2022سچ خبریں:ترکی میں 100 سے زائد اسرائیلیوں نے سکیورٹی خدشات کے پیش
جون
پی ٹی آئی کو دوسرا بڑا دھچکا، فواد چوہدری کا راہیں جدا کرنے کا اعلان
?️ 25 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ایک اور
مئی
جو بائیڈن انتظامیہ نے دوسرے ممالک میں ڈرون حملوں کے حوالے سے اہم اعلان کردیا
?️ 10 مارچ 2021واشنگٹن (سچ خبریں) جو بائیڈن انتظامیہ نے دوسرے ممالک میں ڈرون حملوں
مارچ
اسرائیل نہیں چاہتا کہ ملک میں استحکام آئے: لبنانی فوج
?️ 20 جون 2026سچ خبریں: لبنان کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی لبنان کے
جون
بنگلہ دیش کی صورتحال پر پاکستان کا ردعمل
?️ 7 اگست 2024سچ خبریں: پاکستان نے بنگلہ دیش کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی
اگست
اسلام آباد اور راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ، جلسے، جلوسوں پر پابندی
?️ 1 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں سکیورٹی
دسمبر
صیہونی فوجیوں کا الجزیرہ کے دفتر پر حملہ
?️ 7 جون 2025سچ خبریں: مطلع ذرائع نے بتایا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے مغربی
جون