سیف القدس جنگ نے سینچری ڈیل کی بساط لپیٹ دی

سینچری ڈیل

🗓️

سچ خبریں:صنعا میں حماس کے نمائندے نے یمنی انصاراللہ تحریک کے رہنما اور فلسطینیوں کے ساتھ یمنی عوام کے مکمل یکجہتی کا سراہنا کیا او رکہا کہ سیف القدس جنگ کو سینچری ڈیل کے لیے تباہ کن قرار دیا۔
المسیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق یمن میں حماس کے ایلچی معاذ ابوشمالہ نے یمنی انصاراللہ تحریک کے سربراہ عبد المالک الحوثی کی فلسطینی عوام کے ساتھ روٹی بانٹنے کی درخواست کی پرزور تعریف کرتے ہوئے اسے ایسا دعوت نامہ قرار دیا ہے جس میں سرحدیں ختم ہوجاتی ہیں اور اتحاد پیدا ہو جاتا ہے نیزایک متحدہ اور کامیاب امت کی بنیاد پڑتی ہے ۔

ابو شمالہ نے کہاکہ انصاراللہ کے ساتھ ہمارے تعلقات دن بدن بہتر سے بہتر ہوتے چلے جارہے ہیں نیزعبد المالک الحوثی نے اپنے الفاظ سے حماس کے دروازے کھول دیئے اور اس کی سرگرمیوں کو آسان بنایا دیا ہے انھوں نے یمن میں فلسطین کے لیے امداد جمع کرنے کے سلسلہ میں پھیلائی جانے والی افواہوں کہ یہ فلسطینی عوام تک نہیں پہنچے گی کہا کہ جو لوگ امدا جمع کر رہے ہیں وہ بہت ایماندار لوگ ہیں اور اسے فلسطین میں مزاحمت تک ضرور پہنچائیں گے۔

شمالہ نے مزید کہا یمن کے خلاف جنگ نے امت اسلامیہ کو حقیقی دشمن اور حقیقی معرکہ آرائی کا چہرہ دکھا دیا ہے اور ثابت کر دیا ہے کہ صیہونی اسلامی امت کے اول درجے کےدشمن ہیں،انہوں نے مزید کہاکہ فلسطین اور یمن کی قومیں صیہونیوں کو گھٹنے ٹکانے کے لیےمزاحمتی تحریکوں کے تابع ہیں اور آخر میں یہی عوام کامیاب ہوں گی ۔

ابو شمالہ نے کہاکہ سیف القدس جنگ کے بعد قدس قریب تر ہوگیا ہے اوراس مقدس مقام کی آزادی ممکن ہوچکی ہےنیز ہمیں یقین ہے کہ ہم بحیثیت فلسطینی اس جنگ میں سب سے آگے ہوں گے، انھوں نے اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہ سینچری ڈیل بنیادی طور پر غلط تھی، انہوں نے کہاکہ سیف القدس جنگ نے اس ڈیل کو کوڑے کے ڈبے میں ڈال دیا ہے۔

 

مشہور خبریں۔

غزہ کے شمال میں صہیونیوں کا نیا جرم

🗓️ 24 اکتوبر 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے شمال میں اسپتال اور صحت کے

کتوں کے ذریعہ غزہ کے شہداء کی لاشوں کی بے حرمتی اور عرب خاموش

🗓️ 18 دسمبر 2024سچ خبریں: فلسطینی شہداء کی لاشوں کوآوارہ کتے کھا رہے ہیں اور ٹکڑے

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک اور فلسطینی خاتون صحافی شہید

🗓️ 3 جون 2022سچ خبریں:صیہونی جیل سے آزاد ہونے والی ایک فلسطینی خاتون صحافی کو

پیٹرول کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ

🗓️ 14 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی

ایران کے نئے صدر اور ایران ہندوستان تعلقات

🗓️ 6 جولائی 2024سچ خبریں: ایران کے سابق صدر ابراہیم رئیسی کی رواں سال ہیلی

یوکرین کو 275 ملین ڈالر کی نئی امریکی فوجی امداد

🗓️ 29 اکتوبر 2022سچ خبریں:میڈیا ذرائع نے بتایا کہ یوکرین کے لیے مغربی حمایت کے

کرزئی افغانستان سے باہر کیا کر رہے ہیں؟

🗓️ 20 دسمبر 2022سچ خبریں:افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے بیرون ملک بعض افغان

پاکستان، آذربائیجان کے ساتھ شمسی توانائی، دفاع، تجارت سمیت تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے کا خواہاں

🗓️ 15 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور آذربائیجان نے باہمی تجارت اور مختلف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے