?️
سچ خبریں:امریکی مرکز برائے سلامتی اور انٹلی جنس اسٹڈیز (جسے امریکی انٹلی جنس کے قریب بتایا جاتا ہے) نے غزہ جنگ کے بعد اسرائیل پر امریکہ سختی کرئے گا،کے عنوان سے ایک مضمون شائع کیا ، جس میں ریان پول نے کہا ہےکہ غزہ میں کشیدگی میں اضافے کے بعد امکان ہے کہ امریکہ ایک نئے امن عمل میں شامل ہونے کے بجائے اسرائیلی فلسطینی تناؤ کو سنبھالنے پر توجہ دے،تاہم اگر یہ تنازعہ حل نہ ہوا تو اسرائیل کے لئے دوطرفہ حمایت کمزور رہے گی، اس کی وجہ یہ ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کے مابین قریبی تعلقات پر نئی سفارتی کشیدگی اور شک و شبہات پائے جاتے ہیں۔
امریکی قلمکار نے مزید کہا کہ اسرائیل کے خلاف 11 روزہ فلسطینی مزاحمتی جنگ کے بعد امریکہ نے اپنی سفارت کاری بحال کرنے ، اسرائیل میں اپنا عبوری سفیر مقرر کرنے اور 24سے26 مئی کے درمیان خطے میں جنگ بندی کو مستحکم کرنے کے لئےاپنے سکریٹری خارجہ انتھونی بلنکن کو بھیجنے کی کوشش کی۔
واضح رہے کہ بلنکن کے اس سفر میں حماس کی حمایت کے بغیر غزہ میں تعمیر نو کی امداد فراہم کرنے یا اسرائیل کی سلامتی کے خدشات کا حل تلاش کرنے کے لیےبڑے پیمانے پر تلاش کی ، یادرہے کہ اسرائیلی اکثر کہتے ہیں کہ بین الاقومی برادری کی جانب سے فلسطین کے لیے بھیجی جانے والی امداد حماس تک پہنچتی ہے اوروہ اسے فوجی مقاصد کے لئے استعمال کرتی ہے۔
اگرچہ بلنکن نے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان نئی امن مذاکرات کا راستہ کھلا رکھا ہے ،تاہم اس عمل کو دوبارہ شروع کرنے کے لئے حالات مناسب نہیں لگتے ہیں کیونکہ وہ معاملات جن کی وجہ سے 2013۔2014 کے امن مذاکرات میں خلل پڑا جس میں باہمی اعتماد کا فقدان اور اسرائیلی بستیوں میں توسیع شامل ہے ،ابھی بھی موجود ہیں،اس کے علاوہ امن عمل کو دیگر رکاوٹوں کا بھی سامنا ہے۔
امریکی قلمکار نے مزید کہا کہ فلسطین کا سیاسی نظام تقسیم ہوچکا اور اسرائیل کی دائیں بازو کی حکومت کی وجہ سے محمود عباس سمیت فلسطینی رہنماؤں کے خلاف فلسطینی عوام کا شدید غم و غصہ انھیں اسرائیل کا مزید مقابلہ کرنے پر مجبور کررہا ہے،انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ہی اسرائیل میں دائیں بازو کے ایسے عناصر بھی موجود ہیں جو فلسطینیوں کو مراعات دینا قبول نہیں کرتے ہیں، در حقیقت بہت سے اسرائیلیوں نے غزہ میں حالیہ جنگ بندی کی مخالفت کی اور حماس کو روکنے کے لئے مزید فوجی کاروائیوں کو ترجیح دی۔
تجزیہ کار نے اس بات پر زور دیا کہ غزہ میں حالیہ تناؤ فلسطین کے لئے امریکہ میں بڑھتی ہوئی ملکی مدد کا سبب بنا ہےجس نے ڈیموکریٹک پارٹی کے اراکین کو اسرائیل کے ساتھ 735 ملین ڈالر کے اسلحے کے معاہدے کو روکنے کے لئے کام کرنے پر مجبور ہے۔


مشہور خبریں۔
کویت کے بجلی گھر پر ڈرون حملہ، متعدد پیداواری یونٹ شدید متاثر
?️ 17 جولائی 2026سچ خبریں:کویت کی وزارت پانی و بجلی نے اعلان کیا ہے کہ
جولائی
ابو ابراہیم کے لقب سے مشہور یحیی السنوار کون تھے؟
?️ 20 اکتوبر 2024سچ خبریں: یحیی السنوار، جو ابو ابراہیم کے لقب سے مشہور تھے،
اکتوبر
ٹرمپ کے امپریالیست عزائم
?️ 9 جنوری 2025سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ کی گرین لینڈ اور پاناما پر نظریں نیز کینیڈا
جنوری
سعودی فوجی مراکز کے خلاف یمنی فوج کی کارروائیاں جاری
?️ 7 اگست 2026سچ خبریں: ایک سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ یمن کی مسلح
اگست
24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں 3 بچوں کی شہادت غزہ میں نسل کشی کے تسلسل کا ثبوت ہے: حماس
?️ 7 ستمبر 2026سچ خبریں:حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا ہے کہ 24 گھنٹے
ستمبر
پاک فوج عید الفطر پر ملک بھر میں فرائض نبھانے میں مصروف عمل
?️ 13 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاک فوج عید الفطرپرملک بھر میں اپنے فرائض نبھانے
مئی
ایلون مسک 400 ارب ڈالرز کے مالک بننے والے دنیا کے پہلے شخص بن گئے
?️ 14 دسمبر 2024سچ خبریں: اسپیس ایکس کے بانی اور ٹیسلا کے چیف ایگزیکٹیو ایلون
دسمبر
اسرائیلی فوجی اڈے پر ڈکیتی کی سب سے بڑی کارروائی
?️ 16 دسمبر 2021سچ خبریں:عبرانی زبان کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ایک بے
دسمبر