🗓️
اسرائیل کے وزیر اعظم کے بیٹے کے زریعہ لوگوں کو صیہونی کنیسیٹ کے ایک رکن کے گھر کے سامنے احتجاج کرنے کی دعوت دینے کے بعد ، فیس بک ، انسٹاگرام اور ٹویٹر نے اس کے اکاؤنٹس کو معطل کردیا۔
فیس بک ، انسٹاگرام اور ٹویٹر نے صہیونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے بیٹے یائیر نیتن یاہو کے اکاؤنٹس کو جمعہ کے روز معطل کر دیا کیونکہ وہ صیہونی کنیسیٹ کے ایک رکن کے گھر کے سامنے احتجاج کرنے کی دعوت دے رہے تھے، نیتن یاہو کے بیٹے کی جانب سے صیہونی کنیسیٹ کےممبر اور نفتالی بینیٹ کی سربراہی میں یمینا پارٹی کے رکن نیر اورباخ کے گھر کے سامنے مظاہرے کی دعوت دینے کے بعد فیس بک اور ٹویٹر نے 24 گھنٹے اس کےاکاؤنٹس کوبند کردیا ۔
واضح رہے کہ نیتن یاہو کی زیرقیادت لیکوڈ پارٹی اوریرباخ کو یائیر لاپڈ اور نفتالی بینیٹ سے مل تشکیل دی جانے والی کابینہ کے لئے ووٹ دینے سے روکنے کی کوشش کر رہی ہے، یادرہے کہ یئر نیتن یاھو نے اپنے ذاتی سوشل میڈیا پیج پر نیر اورباخ کا پتہ بھی پوسٹ کیا جو فیس بک اور ٹویٹر کے قواعد کی خلاف ورزی ہے۔
درایں اثنا لیکوڈ پارٹی نے نیتن یاہو کے بیٹے سے متعلق سوشل میڈیا کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اسے سیاسی گروہوں اور سیاسی دشمنی قرار دیا ہے،واضح رہے کہ ان دنوں صیہونیوں میں سیاسی رساکشی چل رہی ہےاور بارہ سال سے صیہونی سیاست پر قابل بنیامین نیتن یاہوکو اقتدار سے بے دخل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس کی وجہ سے نیتن یاہو کافی پریشانیوں کا شکار ہیں اس لیے کہ انھیں معلوم ہے کہ اگر ان سے تخت چھن جاتا ہے تو تختہ ان کے انتظار ہوگا کیونکہ انھیں بدعنوانیوں سے متعدد کیسز کا سامنا ہے۔
مشہور خبریں۔
عالمی بحران کا ذمہ دار کون ہے؟
🗓️ 21 ستمبر 2023سچ خبریں: روسی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں
ستمبر
اسپین کا فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کا خیر مقدم کرتے ہیں، شہباز شریف
🗓️ 28 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے اسپین کی جانب سے
مئی
وزیر اعظم کا اگلا اقدام کیا ہو گا؟
🗓️ 8 اپریل 2022 اسلام آباد(سچ خبریں)سپریم کورٹ کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کو مسترد
اپریل
وزیر اعظم نے بھی مکمل لاک ڈاؤن کی مخالفت کر دی
🗓️ 1 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے بھی مکمل لاک ڈاؤن کی
اگست
گریٹر عراق میں ایک بڑے سیکورٹی آپریشن کا آغاز
🗓️ 19 جنوری 2022سچ خبریں: فوج نے ایک بیان میں کہا کہ زمینی افواج کی
جنوری
ترکی نے چین اور فرانس سے منسلک جاسوسی نیٹ ورکس کا انکشاف کیا
🗓️ 21 فروری 2024سچ خبریں:ترک میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے فرانس کے
فروری
جنگ بندی پر عمل کرنے کے بجائے سعودی اتحاد وقت ضائع کر رہا ہے: صنعاء
🗓️ 13 جولائی 2022سچ خبریں: یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کی مذاکراتی ٹیم کے
جولائی
پاسداران انقلاب کو دہشت گرد قرار دینا صورتحال کو مزید مشکل بنا دے گا:بریل
🗓️ 31 جنوری 2023سچ خبریں:یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے عہدیدار نے اس بات پر
جنوری