?️
سچ خبریں:سعودی عرب کی ایک سماجی تنظیم نے انکشاف کیا ہے کہ ایک خاتون سماجی کارکن کو سعودی حکام نے 34 سال قید کی سزا سنائی ہے۔
عربی21 کی رپورٹ کے مطابق مبادرہ الحوریہ (فریڈم انیشیٹو) کے نام سے مشہور سماجی تنظیم جس کا صدر دفتر واشنگٹن میں ہے، نے انکشاف کیا کہ سعودی عرب کی ایک عدالت نے انسانی حقوق کی کارکن سلمی الشہاب کو 34 سال قید کی سزا سنائی ہے۔
اس تنظیم کی رپورٹ کے مطابق سلمی الشہاب کو گزشتہ سال سعودی عرب کے دورے کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔، اس تنظیم نے یہ بھی اعلان کیا کہ یہ سعودی خاتون کارکن لیڈز یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں اور انگلینڈ کی رہائشی ہیں،واضح رہے کہ دوبیٹیوں کی ماں الشہاب نے آل سعود کے ہاتھوں گرفتار ہونے سے قبل فلسطین کے مسئلے اور سعودی عرب میں خواتین کے حقوق کی حمایت میں ٹویٹس شائع کی تھیں،انہوں نے سعودی عرب میں سیاسی قیدیوں کی رہائی کا بھی کئی بار مطالبہ کیا۔
مذکورہ تنظیم نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ سلمی مشرقی عرب میں رہنے والی ہیں اور ان کے خلاف جاری ہونے والی سزا سعودی عرب میں خواتین کے حقوق کے محافظوں کی فہرست میں سب سے طویل ہے، اس ادارے کی رپورٹ کے مطابق سلمی الشہاب کی ابتدائی سزا چھ سال قید تھی تاہم اپیل کورٹ نے اس سزا کو بڑھا کر 34 سال کر دیا۔


مشہور خبریں۔
ملکی سالمیت میں افواج کلیدی کردار ادا کررہی ہیں: چیف جسٹس
?️ 4 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا
فروری
شاہ محمود قریشی نے ایران کے اعلی حکام سے ملاقات کی
?️ 22 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ان دنوں ایران کے
اپریل
مطالبہ کرتے ہیں چیف الیکشن کمشنر اپنے عہدے سے مستعفی ہوں،بیرسٹرگوہر
?️ 20 فروری 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءبیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ پی
فروری
برطانیہ کا فلسطین کے خلاف خطرناک منصوبہ
?️ 16 اکتوبر 2025سچ خبریں:امریکی امن منصوبے کے تحت سامنے آنے والا ٹونی بلر پلان
اکتوبر
جام کمال کیخلاف تحریک عدم اعتماد 20 اکتوبر کو پیش کرنے کا فیصلہ
?️ 17 اکتوبر 2021کوئٹہ(سچ خبریں ) وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کے خلاف تحریک عدم
اکتوبر
ہم فرانسیسی استعمار کے گھناؤنے قتل عام کو نہیں بھولیں گے: الجزائر
?️ 9 مئی 2022سچ خبریں: فرانسیسی استعمار پر تنقید کرتے ہوئے الجزائر کے صدر عبدالمجید
مئی
فردوس عاشق کی ٹک ٹاک اسٹار پر تنقید
?️ 13 جولائی 2021لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے
جولائی
زلنسکی کی ٹرمپ سے دلجوئی؛امریکی قیادت میں پائیدار امن ممکن ہے
?️ 11 مارچ 2025 سچ خبریں:یوکرین کے صدر ولودیمیر زلنسکی نے امریکہ اور خاص طور
مارچ