?️
سچ خبریں:انسانی حقوق کے مبصرین نے اعلان کیا کہ سزائے موت میں کمی کے وعدوں کے باوجود سعودی عرب نے حکومتی اقدامات کے خلاف احتجاج کرنے والے نوجوانوں کو سزائے موت دینے کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا ہے۔
انسانی حقوق کے مبصرین نے اعلان کیا کہ سعودی عرب میں سات نوجوانوں کی سزائے موت کو ختم کیے جانے کے لیے کی جانے والی اپیل پر مسترد کرتے ہوئے سزا کو برقرار رکھا گیا ہے، چنانچہ انگریزی اخبار ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے حکومتی اقدامات کے خلاف احتجاج کرنے والے نوعمروں کو سزائے موت کا اجراء دوبارہ شروع کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ اقدام یہ اس حقیقت کے باوجود ہے کہ سعودی حکام نے پہلے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے نابالغوں کی سزائے موت پر عمل درآمد ختم کر دیا ہے،اخبار نے انکشاف کیا کہ جلال اللباد نامی نوجوان کو 31 جولائی کو آل سعود حکومت کے خلاف احتجاج کرنے سمیت متعدد الزامات کے تحت موت کی سزا سنائی گئی، اللباد جو اب 21 سال کا ہے، کو 2017 میں احتجاجی مظاہروں میں حصہ لینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
اسی طرح 8 اگست کو سعودی عرب کی خصوصی فوجداری اپیل عدالت نے عبداللہ الدرازی کی سزائے موت کی توثیق کر دی، جسے 2014 میں 19 سال کی عمر میں گرفتار کیا گیا تھا۔ سعودی حکام نے الدرازی کو مظاہروں اور مظاہرین کے جنازوں میں شرکت، مظاہروں کے دوران پانی تقسیم کرنے، دہشت گرد گروہ کی تشکیل میں حصہ لینے اور عوامی املاک پر حملے کے الزامات کے تحت سزائے موت سنائی۔


مشہور خبریں۔
فیک نیوز قوموں کو تباہ کرتی ہے: صدر مملکت
?️ 9 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ
اکتوبر
جولانی: ٹرمپ کا فیصلہ تاریخی تھا
?️ 15 مئی 2025سچ خبریں: شام کی عبوری حکومت کے سربراہ ابو محمد جولانی کے
مئی
لبنان کو مغربی ممالک کی للچائی نظروں کا سامنا
?️ 19 اکتوبر 2021سچ خبریں:لبنان کا موجودہ بحران زیادہ سے زیادہ ظاہر کرتا ہے کہ
اکتوبر
3 ملین ڈالر کا صیہونی دیو تباہ
?️ 18 جون 2024سچ خبریں: حماس تحریک نے یٰسین 105 سستے مارٹر سے صہیونی فوج
جون
وزیر اعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر ترکیہ پہنچ گئے
?️ 25 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف ترک صدر رجب طیب
نومبر
سرکاری جامعات قومی خزانے پر بوجھ، فنڈنگ بند کرنے کا مطالبہ
?️ 15 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) تمام سرکاری شعبے کی جامعات کو خودانحصار اور پائیدار
اکتوبر
عمران خان نے ایف آئی اے کا نوٹس چیلنج کردیا
?️ 6 نومبر 2022اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران
نومبر
یورپ کو اپنے سیاسی اور سیکورٹی تعلقات پر نظرثانی کرنا کیوں ضروری ہے؟
?️ 25 جنوری 2024سچ خبریں:برلن انسٹی ٹیوٹ فار گلوبل پبلک پالیسی کے ڈی سی اور
جنوری