?️
سچ خبریں:سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے شام میں اپنی قونصلر خدمات اور سفارتی سرگرمیوں کے باضابطہ آغاز کا اعلان کیا۔
اسپوٹنک خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے شام میں اپنی قونصلر خدمات اور سفارتی سرگرمیوں کے باضابطہ آغاز کا اعلان کیا ہے۔
اسپوٹنک نے منگل کی شام سعودی میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے آج ایک بیان جاری کیا جس میں کہا کہ شام میں ریاض کی قونصلر خدمات اور سفارتی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ اس ملک کے ساتھ سفارتی سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح عرب دنیا کی مشترکہ سرگرمیوں کی حمایت کرنے اور خطہ کی سلامتی کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔
واضح رہے کہ رواں ہفتے کے اتوار کو قاہرہ میں عرب ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس ہوا جس میں عرب لیگ میں شام کی رکنیت کی بحالی کا جائزہ لینے کے بعد اس ملک کو عرب لیگ میں اس کی نشست پر واپس لانے کے منصوبے پر اتفاق کیا،یاد رہے کہ نومبر 2011 میں عرب لیگ نے دمشق کی رکنیت معطل کر دی اور اس کے خلاف سیاسی اور اقتصادی پابندیاں عائد کر دیں نیز اس ملک کی قانونی حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش رچائی۔


مشہور خبریں۔
پشاور میں دفعہ 144 نافذ؛ ہوائی فائرنگ، ڈرون اور پتنگ اڑانے پر پابندی
?️ 24 مئی 2025پشاور (سچ خبریں) ڈپٹی کمشنر پشاور نے فلائٹ سیفٹی کو یقینی بنانے
مئی
یورپ کا فلسطینیوں کا مصنوعی دفاع
?️ 25 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی انتہائی دائیں بازو کی تحریک کے رہنما Bezalel
مارچ
صیہونی پروجیکٹ ایک تباہ کن اور خطرناک منصوبہ ہے: انصار اللہ
?️ 27 جنوری 2025سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ تحریک کے رہنما عبدالملک الحوثی نے
جنوری
چین کا مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ
?️ 22 مارچ 2022سچ خبریں:چین کا 133 مسافروں کو کومنگ سے گوانگ زو لے جانے
مارچ
غزہ میں ہزاروں شہداء کی لاشیں ملبے تلے
?️ 5 اپریل 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں شہری دفاع کے ترجمان محمود بسال
اپریل
نیتن یاہو کے جانے کا وقت آگیا ہے
?️ 13 جون 2021سچ خبریں:اسرائیلی وزیر اعظم کے اقتدار میں رہنے کے لئے حالیہ اقدامات
جون
غزہ میں صہیونی ریاست کی سفاکیت ایک بار پھر شروع
?️ 20 مئی 2025 سچ خبریں:صیہونی ریاست نے غزہ میں نسل کشی اور جارحیت کو
مئی
صیہونی حکومت کے بارے میں پاکستانی وزیر اعظم کا موقف
?️ 16 دسمبر 2023سچ خبریں:پاکستان کے عبوری وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے کیا کہ دو
دسمبر