?️
سچ خبریں:سعودی جنگی طیاروں کی جانب سے یمنی صوبے مأرب کے رہائشی علاقوں پر آج صبح کیے جانے والے حملوں میں ایک شہری شہید اور تین دیگر شدید زخمی ہوئے۔
المسیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق سعودی جارح اتحاد کی جانب سے یمن میں شہریوں کے خلاف کیے جانے والے جرائم کا سلسلہ جاری ہے، سعودی لڑاکا طیاروں نے آج صبح مأرب کے علاقے حریب پر بمباری کی۔
رپورٹ کے مطابق مأرب میں رہائشی علاقوں پر سعودی لڑاکا طیاروں کے حملوں کے نتیجہ میں ایک شہری شہیدہوا، دریں اثناء تین دیگر شہری بھی ان حملوں میں شدید زخمی ہوئے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سعودی اتحاد نے جمعہ اور ہفتہ کو صوبہ صعدہ میں سات شہریوں کو شہید اور 16 کو زخمی کیا تھا،یادرہے کہ حال ہی میں یمنی انصار اللہ تحریک کے ترجمان محمد عبدالسلام نے ٹویٹ کیاکہ جو بھی یمن میں امن چاہتا ہے اسے فوجی جارحیت کو روکنا چاہیے۔
عبدالسلام نے یہ بھی کہاکہ یمن میں کسی بھی امن کے قیام کی پیشکش جارحیت کے جاری رہتے ہوئے اور محاصرہ ختم کیے بغیر نیز غیر ملکی اور قابض افواج کے اس ملک سے نکالنے کے بغیر ممکن نہیں ہے،
انھوں نے مزید کہ یمن نے کبھی کسی ملک پر حملہ نہیں کیا جبکہ وہ اپنے حق آزادی کا مطالبہ کر رہا ہے۔


مشہور خبریں۔
بائیڈن کو اب پتا چلا ہے کہ چین کہاں پہنچ چکا ہے؟
?️ 12 جولائی 2023سچ خبریں: امریکی صدر جوبائیڈن نے اعلان کیا کہ یوکرین میں جنگ
جولائی
ایران کو انسانی حقوق کونسل کے سوشل فورم کے سربراہ کے طور پر متعارف کرانے پر امریکہ چراغپا
?️ 12 مئی 2023سچ خبریں:امریکی وزارت خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے ایک گروپ
مئی
پچپن فیصد امریکی بائیڈن کی کارکردگی سے مطمئن نہیں
?️ 25 اگست 2021سچ خبریں:تازہ ترین سروے کے نتائج بتاتے ہیں کہ 55 فیصد سے
اگست
کورونا کے بعد ڈینگو نے مچائی تباہی
?️ 27 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مزید
ستمبر
قطر سے ہونے والے معاہدے میں ملک کو ہر سال 30 کروڑ ڈالر کا فائدہ ہوگا:عمران خان
?️ 26 فروری 2021لاہور(سچ خبریں) لاہور میں گرین بزنس ڈسٹرکٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کی
فروری
نیٹو توسیع پسندی کے جنون میں مبتلا
?️ 8 جنوری 2022سچ خبریں:روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے نیٹو کی جانب سے اپنے
جنوری
آئی ایم ایف نے اسحٰق ڈار اور شوکت ترین کو قرض پروگرام میں تاخیر کا ذمہ دار ٹھہرا دیا
?️ 24 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے ناکام 4
جولائی
پیٹرول کے بحران پر سعد غنی کا رد عمل سامنے آگیا
?️ 25 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں پٹرول پمپس کی بندش
نومبر