?️
سچ خبریں:یمن کا کہنا ہے کہ سعودی اتحاد کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے اور ایندھن کے حامل ایک یمنی بحری جہاز کو روک لیا ہے۔
المسیرہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق یمن کی نیشنل آئل کمپنی کے ترجمان عصام المتوکل نے بدھ کی رات ایک بیان میں بتایا کہ جارح سعودی اتحاد نے یمنی عوام کا محاصرہ تنگ کرنے کے لئے جنگ بندی کی شقوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایندھن کے حامل دیتونا نامی بحری جہاز کو روک لیا ہے، انھوں نے بتایا کہ جارح سعودی اتحاد کے ہاتھوں روکے جانے والے یمنی بحری جہازوں کی تعداد تین تک پہنچ گئی ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ ان تمام بحری جہازوں کی تلاشی بھی لی گئی ہے جس میں ان کے پاس اقوام متحدہ کا لائسنس بھی پایا گیا ہے، عصام المتوکل نے کہا کہ جنگ بندی سمجھوتے کے مطابق اٹھارہ بحری جہازوں کو یمن پہنچنا تھا تاہم اب تک صرف دو بحری جہاز ہی الحدیدہ بندرگاہ تک پہنچے ہیں۔
یمن کی آئل کمپنی کے ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کو جنگ بندی کے تعلق سے اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرنے کے لئے جارح اتحاد پرسنجیدگی سے دباؤ ڈالنا چاہئے، یاد رہے کہ یہ ایسی حالت میں ہے کہ جنگ بندی کی شرطوں میں ایندھن کے حامل اٹھارہ بحری جہازوں کو الحدیدہ بندرگاہ تک پہنچنے میں آسانی فراہم کرنا اور صنعا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے ہفتے میں دو طیاروں کو پرواز کی اجازت دینا بھی شامل ہے۔
اسی کے ساتھ میڈیا ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ جارح سعودی اتحاد کے فوجیوں نے جمعرات کو الحدیدہ میں ایک سو سولہ بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی ۔
مشہور خبریں۔
آبے کی مہنگی آخری رسومات کے خلاف ایک جاپانی کی خودسوزی
?️ 21 ستمبر 2022سچ خبریں:ایک جاپانی شخص نے اس ملک کے سابق وزیر اعظم کو
ستمبر
مظلوم کشمیری عوام مسلسل بھارت کے غیر قانونی تسلط میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ، حریت کانفرنس
?️ 13 فروری 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
فروری
امریکی سیکرٹ سروس میں دو دراندازوں کا داخلہ 4 ایجنٹس معطل
?️ 8 اپریل 2022سچ خبریں: امریکی میڈیا نے جمعرات کی شام کو بتایا کہ امریکی
اپریل
کیا کترینہ کیف شادی کے بعد اپنا نام تبدیل کرنے والی ہیں؟
?️ 19 نومبر 2021ممبئی (سچ خبریں) کیا معروف بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اپنی شادی
نومبر
صیہونی کابینہ میں اختلاف کی اہم وجوہات
?️ 6 جنوری 2024سچ خبریں: 7 اکتوبر کے آپریشن میں تل ابیب کی ناکامی کے
جنوری
سعودی جرائم میں شریک،یمنی تیل کا تاجر
?️ 20 جون 2022سچ خبریں:امریکی میگزین نے یمن کی جنگ میں سعودی عرب کے کردار
جون
پاکستان میں ایک روز میں سب سے زیادہ کورونا ویکسین لگانے کا ریکارڈ بن گیا
?️ 1 ستمبر 2021لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی
ستمبر
ججز سینیارٹی کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپنا جواب جمع کروا دیا
?️ 21 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ججز ٹرانسفر اور سینیارٹی کیس میں اسلام آباد
اپریل