زیلنسکی حکومت اور واشنگٹن یوکرین کے قیدیوں کے قتل عام کے ذمہ دار ہیں: روس

زیلنسکی

?️

سچ خبریں:    روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا کہ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی ان کی مجرمانہ حکومت اور واشنگٹن یوکرائنیوں کے خلاف خونی قتل عام کی سیاسی، اور اخلاقی ذمہ دار ہیں۔

اس وزارت کے مطابق حملے کے وقت، 193 جنگی قیدی ڈونیٹسک عوامی جمہوریہ کے النوکا حراستی مرکز میں تھے ان میں سے زیادہ تر اس حملے کے نتیجے میں ہلاک یا زخمی ہوئے۔ متاثرین کی تعداد اس وقت 50 ہے اور 73 افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والے جنگی قیدیوں کی فہرست روس کی وزارت دفاع کی ویب سائٹ پر موجود ہے۔

اسپوٹنک خبر رساں ایجنسی کے مطابق جمعہ 29 جولائی کو یوکرین کی افواج نے النوکا میں یوکرینی جنگی قیدیوں کے ایک حراستی مرکز پر HIMARS میزائل سسٹم سے حملہ کیا۔ روس کی وزارت دفاع نے جمعہ کو اعلان کیا کہ ڈونیٹسک جیل پر فضائی حملہ جہاں انتہا پسند اور نو نازی ازوف بٹالین کے قیدی رکھے گئے تھے، یوکرین کی فوج نے کیا تھا۔

وزارت نے مزید کہا کہ فی الحال یوکرین کے فوجیوں کی ایک بڑی تعداد جنگی قیدیوں کے تئیں روسی فریق کے انسانی رویے کو جانتے ہوئے رضاکارانہ طور پر اپنے ہتھیار ڈال رہی ہے۔ اشتعال انگیزی کی اس ہولناک کارروائی کا مقصد یوکرین کے فوجیوں کو ڈرانا اور انہیں ہتھیار ڈالنے کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔

مشہور خبریں۔

غزہ جنگ کے 100ویں دن کے موقع پراسرائیل کا نئا انکشاف

?️ 14 جنوری 2024سچ خبریں:عبرانی میڈیا نے بتایا ہے کہ 90 روز سے زائد عرصے

صیہونی حکومت کو لگنے والی ہر ضرب انسانیت کی خدمت ہے: امام خامنہ ای

?️ 4 اکتوبر 2024سچ خبریں: ایران کے سپریم امام خامنہ ای نے تہران میں نماز

اگلے چیف جسٹس کی تقرری کا اعلان کیا جائے، عمران خان

?️ 25 ستمبر 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) سابق وزیر اعظم و بانی پی ٹی آئی عمران

سیا کے ڈائریکٹر کے ماسکو دورے کے اہداف منظرعام پر 

?️ 30 اگست 2026سچ خبریں: امریکی خفیہ ایجنسی (سیا) کے ڈائریکٹر جان ریٹکلف کے حالیہ

فلسطینی مزاحمت کا ناقابل تسخیر ہیرو؛جس نے اسرائیل کو جھکنے پر مجبور کیا

?️ 5 فروری 2025سچ خبریں:ثابت مرداوی، جو اپنی کم عمری میں ہی اسرائیلی قبضے کے

پاکستان کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس اہمیت کا حامل کیوں ہے؟

?️ 15 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) جہاں ایک جانب پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم  کے

دنیا بھر میں صیہونی سفارت خانوں میں الرٹ

?️ 28 ستمبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ اور مزاحمتی محور کی ممکنہ جوابی کارروائیوں کے

حریت رہنما شبیر احمد شاہ کی بیٹی نے اپنے والد کی رہائی کے لئے اہم قدم اٹھا لیا

?️ 28 اپریل 2021سرینگر (سچ خبریں)  مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنما شبیر احمد شاہ کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے