🗓️
سچ خبریں:امریکی حکام اور اس ملک کا میڈیا بارہا گزشتہ دنوں میں روس کی طرف سے ایٹمی حملے کے امکان کے بارے میں خبردار کرچکا ہے۔
ان دنوں مغرب کا مین اسٹریم میڈیا یوکرین کی جنگ میں روس کی جانب جوہری جنگ شروع کرنے کے امکان کے بارے میں ماحول بناتا نظر آرہا ہے خاص طور پر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی تقریر کے بعد جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ماسکو اپنی سرزمین کے تحفظ کے لیے اپنے تمام آلات استعمال کرے گاہے۔
یاد رہے کہ پیوٹن کی تقریر کے بعد امریکی صدر جوبائیڈن نے گزشتہ ہفتے مغربی میڈیا اور تھنک ٹینکس کی جانب سے پھیلائی جانے والی افواہوں کا سہارہ لیتے ہوئے کہا کہ اس وقت ماسکو کی پالیسیوں نے 1962 میں کیوبا کے میزائل بحران کے بعد سے سب سے زیادہ جوہری تباہی کا امکان پیدا کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ اگرچہ مغربی ممالک جو یوکرین کے اہم اتحادی ہیں ان میں سے بیشتر کے پاس جوہری ہتھیار موجود ہیں لیکن مغربی میڈیا کی تمام رپورٹس اور تبصروں میں یہ بہانہ کیا جاتا ہے کہ یوکرین کی جنگ میں میدان میں شکست اور روسی رہنماؤں کا پاگل پن کا مزاج جوہری ہتھیاروں کا سہارا لینے کا سبب بن سکتے ہیں، دوسری جانب وہ ایٹمی جنگ کو اس قدر قریب دکھائی رہے ہیں کہ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے ہفتے کے روز بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے نیٹو کے رکن ممالک سے کہا کہ وہ روس کے خلاف پہلے ہی جوہری حملہ کریں۔
قابل ذکر ہے کہ زیلنسکی نے بعد میں دعویٰ کیا کہ ان کے الفاظ کا غلط ترجمہ کیا گیا ہے اور انہوں نے قبل از وقت پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا تھا، تاہم ان کے انٹرویو نے ان افواہوں کو ہوا دی کہ جوہری تصادم کا خطرہ سنگین ہے۔
مشہور خبریں۔
سمندری طوفان سے پاکستان کو کوئی سنگین خطرہ نہیں
🗓️ 16 مئی 2021کراچی (سچ خبریں) محکمہ موسمیات نے ایک بیان میں کہا کہ سمندری
مئی
وزیر اعظم کے معاونین میں اضافہ
🗓️ 23 جون 2022اسلام آباد( سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد مزید 3 معاونین
جون
سعودی عرب میں ایک نوجوان کو مظاہرے میں شرکت کرنے کے جرم میں پھانسی
🗓️ 15 جون 2021سچ خبریں:سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا کہ آج صبح
جون
خطے میں سلامتی اور استحکام کا واحد راستہ فلسطینی ریاست کا قیام ہے: سعودی
🗓️ 18 فروری 2024سچ خبریں:سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے گزشتہ روز میونخ میں
فروری
یوکرینی اعلی عہدہ دار روس کے جاسوس
🗓️ 25 جولائی 2022سچ خبریں:یوکرینی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس ملک کے حساس عہدوں
جولائی
ناقص حکومتی پالیسیوں کے باعث 100 ٹیکسٹائل یونٹ بند ہوچکے ہیں ،چیئرمین اپٹما
🗓️ 25 فروری 2025لاہور: (سچ خبریں) آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) کے چیئرمین
فروری
صیہونی حکومت مغربی کنارے میں نسل پرستی کا نظام نافذ کر رہی ہے
🗓️ 7 ستمبر 2023سچ خبریں: موساد کے سابق سربراہ نے اعتراف کیا کہ صیہونی حکومت
ستمبر
ایوب خان سے لے کر آج تک احتساب ہماری ترجیح نہیں،عارف علوی
🗓️ 4 جون 2024لاہور: (سچ خبریں) سابق صدر عارف علوی کا کہنا ہے کہ ایوب
جون