سچ خبریں:اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور مقبوضہ علاقوں(OCHA) نے اپنی ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت نے گذشتہ دو ہفتوں کے دوران بیت المقدس اور مغربی کنارے میں 50 عمارتوں کو تباہ کیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کی رپورٹ کے مطابق اوچا نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ صیہونی حکومت کے ہاتھوں گذشتہ دو ہفتوں کے دوران بیت المقدس اور مغربی کنارے میں 50 عمارتوں کو تباہ کیے جانے ک نتیجے میں 55 فلسطینی شہری بے گھر ہوئے ہیں جن میں 28 بچے بھی شامل ہیں جبکہ 220 دیگر افراد بھی ان کاروائیوں سے متاثر ہوئے۔
اس بین الاقوامی تنظیم نے تاکید کی کہ صیہونی حکومت عموماً تعمیراتی اجازت نامے نہ ہونے کے بہانے فلسطینیوں کے مکانات کو تباہ کرتی ہے،واضح رہے کہ یہ اس حقیقت کے باوجود ہے کہ اگر فلسطینی اپنی زمین پر تعمیرات کا اجازت نامہ مانگتے ہیں تو صیہونی حکومت انہیں اجازت نامہ جاری نہیں کرتی ہے،اوچا نے یہ بھی بتایا کہ تباہ شدہ عمارتوں میں سے 12 عمارتیں غیر ملکی امداد سے تعمیر کی گئی تھیں۔
یاد رہے کہ قابض حکومت کبھی فلسطینیوں کی فصلوں کو تباہ کرتی ہے تو انہیں ان کے گھر مسمار کرکے بے گناہ بچوں اور شہریوں کو بے گھر کر دیتی ہے جبکہ دوسری طرف فلسطینیوں کی زمینوں پر غیر قانی صیہونی بستیوں کی تعمیر جاری ہے۔