?️
سچ خبریں:امریکی جنرل اورسینٹکام کے کمانڈر نے ایرانی ساختہ ڈرونوں کی شناخت میں دشواری کا اعتراف کرتے ہوئے ان ڈرونز کے استعمال سے نمٹنے کے لئے نئی راہیں تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوج کے دھماکا خیز مواد سے لے جانے والے ایک ڈرون کے عراق میں ایک فوجی اڈے کو نشانہ بنائے جانے کے ایک ماہ بعد مشرق وسطی میں امریکی فوج کے کمانڈر ، جنرل فرینک مک کینزی نے اعلان کیا کہ اس طرح کے حملوں سے نمٹنے کے لئے بہتر طریقے تلاش کرنا امریکی فوج کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، امریکی جنرل نے اپنے ساتھ سفر کرنے والے صحافیوں کو بتایا کہ آئندہ چند سالوں میں ایرانی حمایت یافتہ افواج کے ذریعہ چھوٹے ڈرونز کے استعمال میں اضافہ ہوگا۔
واضح رہے کہ امریکی جنرل جمعرات کو عراق میں تھے لیکن سکیورٹی وجوہات کی بناء پر ان کے ساتھ آنے والے میڈیا کو ان کے علاقہ سے باہر جانے تک اس سفر کی کوریج کی اجازت نہیں دی گئی ، میک کینزی کے مطابق ان ڈرونوں کی شناخت اور ان کو تباہ کرنا جو سستے اور آسانی سے خریدے جاسکتے ہیں، اکثر مشکل ہوتا ہے ، انہوں نے زور دے کر کہا کہ امریکہ کو مشرق وسطی اور دوسری جگہوں پر امریکی دشمنوں کے ڈرون کے استعمال سے نمٹنے کے لئے بہتر طریقے تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔
میک کینزی نے تکنیکی خرابیوں کو ٹھیک کرنے کی کوششوں کا بھی حوالہ دیا جس کی وجہ سے امریکی فوج ڈرونز کے خلاف مزید موثر انداز میں کاروائی کر سکتی ہے،ان کے بقول ڈرون اور اس کے آپریٹر کے مابین کمانڈ اینڈ کنٹرول مواصلات کو روکنے ، خطرات کی جلد شناخت کرنے کے لئے نگرانی کرنے والے راڈاروں کو بہتر بنانے اور ان کو تباہ کرنے کے لئے موثر الیکٹرانک اور متحرک طریقے تلاش کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہیجز اور ہائی نیٹ ورکس کی تنصیب کو حفاظتی اقدامات کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے،یادرہے کہ اپریل کے وسط میں عراقی ہوائی اڈے کے قریب موجود امریکی زیرقیادت اتحادی فوجوں پر ڈرون حملہ ہوا جس سے ہوائی اڈے کی عمارت کو زبردست نقصان پہنچا،تاہم کسی گروپ یا فرد نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں


مشہور خبریں۔
14 سال سے صوبہ سندھ کو ڈاکو چلا رہے ہیں
?️ 30 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء وفاقی وزیر برائے منصوبہ
جنوری
زلنسکی کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جا رہا ہے؛ وجہ؟
?️ 15 جولائی 2025سچ خبریں: یوکرینی ذرائع کے حوالے سے برطانوی جیو پولیٹیکل تجزیہ کار
جولائی
فلسطین کی حمایت میں کینیڈا کا سب سے بڑا مظاہرہ
?️ 27 نومبر 2023سچ خبریں: کینیڈا کی آبادی کے ایک بڑے حصے نے اس ملک
نومبر
حزب اللہ کی عظیم فتح قریب ہے: قدس فورس
?️ 15 جون 2026سچ خبریں:قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاآنی نے کہا ہے کہ حزب
جون
مہدی المشاط: کرائے کے فوجی دوبارہ جنگ شروع کرنے کا خواب دیکھ رہے ہیں
?️ 30 نومبر 2025سچ خبریں: یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ نے یمن میں
نومبر
جانسن کی حکومتی لاپرواہی برطانیہ میں 20,000 سے زیادہ قابل گریز اموات کا سبب بنی
?️ 21 نومبر 2025سچ خبریں: ایک تحقیق کے نتائج بتاتے ہیں کہ بورس جانسن کی
نومبر
عراقی انتخابات میں غیر ملکی مداخلت کی مذمت ، ووٹوں کی دستی گنتی کی ضرورت
?️ 24 اکتوبر 2021سچ خبریں: الفرات نیوز کے مطابق ہادی العمیری کی قیادت میں عراق میں
اکتوبر
تل ابیب نے 132,000 امدادی ٹرکوں کو غزہ میں داخل ہونے سے روک دیا: غزہ حکومت
?️ 1 جنوری 2026 سچ خبریں: غزہ پٹی میں سرکاری اطلاعات کے دفتر کے سربراہ اسماعیل