?️
دنیا فلسطین کو ریاست تسلیم کر رہی ہے، یہ عمل اب ناقابلِ واپسی ہے
عرب لیگ کے سابق سیکرٹری جنرل عمرو موسی نے کہا ہے کہ دنیا فلسطین کو ایک آزاد ریاست کی صورت میں تسلیم کرنے کی سمت بڑھ رہی ہے اور یہ عمل اب واپس نہیں لوٹ سکتا۔
انہوں نے ایک مصری ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے برطانیہ کی جانب سے فلسطین کو باضابطہ ریاست تسلیم کرنے کے اعلان کو برطانیہ کی پالیسی میں اصلاح اور فلسطینی مسئلے کے حل کی نئی شروعات‘قرار دیا۔ عمرو موسی کے بقول اس فیصلے کی اہمیت اس لیے بھی زیادہ ہے کہ خود برطانیہ ہی نے ایک صدی قبل اعلان بالفور کے ذریعے یہ بحران پیدا کیا تھا۔
عمرو موسی نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے اس بیان کو کہ فلسطینی ریاست کبھی تشکیل نہیں پائے گی رد کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی اکثریت فلسطین کو تسلیم کر رہی ہے اور چار مستقل رکن ممالک سلامتی کونسل بھی اس کی تائید کر چکے ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ اب تک ۸۰ فیصد ممالک فلسطین کو تسلیم کر چکے ہیں اور برطانیہ کا فیصلہ نہ صرف تاریخی اہمیت رکھتا ہے بلکہ عالمی سطح پر اسرائیل کی پالیسیوں کے خلاف ایک نئے سیاسی رجحان کا آغاز ہے۔
سابق سیکرٹری جنرل عرب لیگ نے مزید کہا کہ کینیڈا، آسٹریلیا، اسپین اور آئرلینڈ جیسے ممالک کے اقدامات، دیگر ملکوں کے لیے بھی راہ ہموار کریں گے۔ ان کے مطابق، فلسطین کا مسئلہ آج بھی زندہ ہے اور خطے پر اثرانداز ہو رہا ہے۔
عمرو موسی نے خطے کی نئی سیاسی صف بندیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ عرب ممالک، خصوصاً خلیجی ریاستیں، نئے اتحادیوں کی تلاش میں ہیں تاکہ اسرائیلی تجاوزات اور علاقائی عدم استحکام کے خلاف اپنے مفادات کا تحفظ کر سکیں۔
انہوں نے اسرائیلی تحریکوں اور بعض امریکی میڈیا رپورٹس کو سیاسی جنگ کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اصل توجہ اس بات پر ہونی چاہیے کہ تنازعات کو سیاسی طور پر کیسے حل کیا جائے، نہ کہ جنگ کی بات کر کے خطے کو مزید عدم استحکام کی طرف دھکیلا جائے۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
ملکی تاریخ میں کسی وزیر اعلیٰ نے یہ کام نہیں کیا، جو میں نے کیا: بزدار
?️ 4 جولائی 2021لاہور(سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بہت بڑا دعویٰ کرتے
جولائی
دہشت گردوں کے خلاف کارروائی تک پاکستان میں سیکیورٹی خدشات رہیں گے، بلاول بھٹو
?️ 20 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر خارجہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول
فروری
عرب پارلیمنٹ کا دہشت گردی کی فہرست میں آبادکاروں کے نام شامل کرنے کا مطالبہ
?️ 1 مارچ 2023سچ خبریں:عرب پارلیمنٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نہتے فلسطینیوں
مارچ
ہم نے مذاکرات میں صیہونی منصوبوں کو مسلط نہیں ہونے دیا: حماس
?️ 27 جولائی 2025سچ خبریں: غزہ کی جنگ بندی کے حوالے سے دوحہ میں جاری
جولائی
نیتن یاہو کو سکیورٹی حکام کا انتباہ
?️ 11 نومبر 2024سچ خبریں:صیہونی سکیورٹی حکام نے قابض وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کو
نومبر
حکومت نے عمران خان پر الزامات لگانے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ کرنے کا اعلان کیا ہے
?️ 16 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات
دسمبر
بھارت کشمیریوں کے بنیادی حقوق سلب کرنے کے کشمیر مخالف ایجنڈے پر عمل پیرا ہے ، حریت کانفرنس
?️ 22 دسمبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی
دسمبر
متحدہ عرب امارات کے واشنگٹن کے مدار سے نکلنے کا مطلب
?️ 5 جون 2023سچ خبریں:امریکی بحری اتحاد سے امارات کا نکل جانا پہلی نظر میں
جون