?️
سچ خبریں:داعش دہشت گرد گروہ نے فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے ایران کے ساتھ تعلقات کی وجہ سے اس تحریک کے کے خلاف بیان جاری کیا ہے۔
سما نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق داعش کے ترجمان ابو حمزہ القرشی نے فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کے خلاف بیان جاری کیاجس میں انہوں نے حماس کے ایران کے ساتھ تعلقات کی وجہ سے اس تحریک کے خلاف جنگ کا مطالبہ کیا، رپورٹ کے مطابق اس سے قبل بھی داعش نے حماس کے خلاف متعدد بیانات جاری کیے تھے اور اس تحریک کو "مرتد” قرار دیا تھا۔
داعش کے ترجمان نے 38 منٹ کی ریکارڈ شدہ تقریر میں بوکو حرام کے رہنما ابوبکر شیکاو کے قتل پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے "خوارج کے فتنے” کے قتل پر مغربی افریقہ میں داعش کی شاخ کو مبارکباد پیش کی ہے،یاد رہے کہ رواں سال میں مغربی افریقہ (ISWAP) میں داعش کی شاخ نے روئٹرز کو فراہم کردہ آڈیو ٹیپ میں اعلان کیا تھا کہ بوکو حرام کے رہنما ، ابو بکر شیکاو نائیجیریا میں مارے گئے تھے۔
رپورٹ کے مطابق آڈیو ٹیپ میں یہ دعوی کہ "ابو مصعب البرنوی” ISWAP کے سربراہ ہیں ، دعوی کرنے والے شخص کا کہنا ہے کہ 18 مئی کو شیکاو مغربی افریقہ میں شمال مشرقی نائیجیریا کے جنگلات میں داعش کی شاخ کے خلاف لڑائی میں دھماکہ خیز مواد پھٹنے کے سے ہلاک ہوگئے، اس آڈیو فائل میں سنا گیا ہے کہ شکوی نے ہتھیار ڈالنے کی بجائے خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑانے کا فیصلہ کیا تھا اور جب داعش کے عسکریت پسندوں نے شیکاوی کو پکڑ لیا تو انہوں نے ان سے توبہ کرنے اور اس گروپ میں شامل ہونے کو کہا۔
یادرہے کہ البرناوی سے واقف دو افراد نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو انٹرویو دیتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ٹیپ میں آنے والی آواز مغربی افریقہ میں داعش کی شاخ کے رہنما کی ہے، ابوبکر القرشی نے عراق میں داعش کے ممبروں سے مطالبہ کیا کہ وہ ملک میں زیادہ سے زیادہ ججوں اور سکیورٹی افسران کا قتل کریں نیز انہیں مالی وعدے بھی دیے۔
مشہور خبریں۔
فردوس نقوی نےاسمبلی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا
?️ 29 جون 2021کراچی(سچ خبریں) پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی نے اپنی اسمبلی
جون
کیا صیہونی غزہ جنگ جیت سکیں گے؟صیہونی اخبار کی زبانی
?️ 4 اپریل 2024سچ خبریں: ایک صہیونی اخبار نے رفح شہر پر حملے کی ضرورت
اپریل
کون سے امریکی ہتھیار یوکرین تک نہیں پہنچے؟
?️ 5 مارچ 2025سچ خبریں: شائع شدہ اطلاعات کے مطابق امریکی حکومت نے یوکرین کو ہتھیاروں
مارچ
لبنان کے حالیہ آشوب میں صہیونی خفیہ ایجنسی کے ملوث ہونے کا انکشاف
?️ 4 اگست 2021سچ خبریں:ایک لبنانی ویب سائٹ نے اطلاع دی ہے کہ حزب اللہ
اگست
ووٹنگ مشین ہیک کرنے والے کیلئے دلچسپ انعامی رقم کی پیشکش
?️ 20 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر شبلی فراز نے ای وی ایم
نومبر
نیتن یاہو کی غزہ جنگ کی ذلت کو کم کرنے کی ناکام کوشش
?️ 29 مارچ 2024سچ خبریں: تحریک فتح کی انقلابی کونسل کے ایک رکن نے اعلان
مارچ
ہیبرون کے جنوب میں صیہونی فوج کا حملہ
?️ 5 جولائی 2022سچ خبریں: ہیبرون کے جنوب میں واقع قصبے دورامیں صیہونی فوج کے
جولائی
طوفان الاقصی میں کتنے صیہونی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں؟
?️ 11 نومبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ
نومبر