🗓️
سچ خبریں: غزہ کے عوام کی حمایت میں اور بعلبک پر صیہونی حملے کے جواب میں حزب اللہ نے اسرائیلی فوجی اڈے کے خلاف ایک بے مثال آپریشن کیا۔
المیادین نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک نے جرمق کے پہاڑوں میں واقع میرون ایئر بیس پر اپنے میزائلوں کی ایک بڑی تعداد کے ساتھ میزائل حملے کے بارے میں ایک بیان جاری کیا ہے، جنہیں متعدد میزائل لانچ پلیٹ فارم سے داغا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: حزب اللہ اسرائیل کے لئے ایک ڈراؤنا خواب
حزب اللہ نے اس بیان میں تاکید کی ہے کہ میرون اڈے پر حملہ غزہ کے عوام کی حمایت میں اور بعلبک شہر کے نواحی علاقے بقاع پر صیہونی حکومت کی جارحیت کے جواب میں کیا گیا ہے۔
اس میزائل آپریشن کا ذکر کرتے ہوئے صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا کہ لبنان سے ایک بڑی تعداد میں میزائل میرون کے علاقے کی طرف داغے گئے اور علاقے میں کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
گزشتہ روز صیہونی حکومت نے لبنان کے مشرق میں واقع شہر بعلبک کے اطراف میں لبنانی سرزمین پر میزائل حملہ کیا،اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے صیہونی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ سے وابستہ اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔
مزید پڑھیں: کیا اسرائیل حزب اللہ کا مقابلہ کر پائے گا ؟
فرانس پریس نے ایک سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ مشرقی لبنان کے علاقے بعلبیک پر اسرائیل پر حملہ دونوں فریقوں کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے بعد پہلی بار ہوا ہے۔
مشہور خبریں۔
بن سلمان نے سعودی وزراء کونسل کی صدارت سنبھالی
🗓️ 28 ستمبر 2022سچ خبریں: سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے حکم سے
ستمبر
’ہتھیار ڈالنا کوئی آپشن نہیں‘، نگران وزیراعظم کا دہشت گردوں کےخلاف جنگ جاری رکھنے کا عزم
🗓️ 23 اگست 2023کراچی: (سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ
اگست
ڈیمونا کے قریب حملہ؛صیہونی انگشت بہ دنداں
🗓️ 22 اپریل 2021سچ خبریں:یروشلم میں قابض صیہونی حکومت کی سکیورٹی اور خفیہ ایجنسیاں ڈیمونا
اپریل
بے قابو آگ؛ گرمیوں میں یونان کا ڈراؤنا خواب
🗓️ 8 اگست 2021سچ خبریں:یونان کے جنگلات میں آتشزدگی جو کل تک پانچویں روز بھی
اگست
امریکہ یمن جنگ کو صیہونی مفادات کی طرف لے جارہا ہے:انصاراللہ
🗓️ 12 اگست 2022سچ خبریں:یمن کی انصاراللہ تحریک کے ترجمان نے اس بات کی طرف
اگست
پاکستان کشمیر کے ساتھ کھڑا رہے گا: صدر مملکت
🗓️ 4 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسلام آباد میں
فروری
ایران پر امریکی آپشنز ختم ہو چکے ہیں: سی ان ان کا بائیڈن کو خطاب
🗓️ 12 جون 2022سچ خبریں: جیسا کہ برجام کے خلاف امریکی غیر قانونی اقدامات جاری
جون
یو اے ای اور قطر کے سفارتی تعلقات پر سعودی عرب کا ردعمل
🗓️ 21 جون 2023سچ خبریں:سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کیا جس
جون