?️
سچ خبریں:سعودی عرب کی پبلک سیکیورٹی نے اعلان کیا ہے کہ حج کے دوران مکہ میں بغیر اجازت کے داخل ہونا ممنوع ہے اور جو بھی بغیر اجازت داخل ہوگا اس پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
اس بیان کے مطابق حج کے موسم میں بغیر اجازت مکہ میں داخل ہونے والے افراد کو 6 ماہ قید اور 50 ہزار ریال جرمانہ دینا ہوگا۔
حج 1402 کے دوران مکہ میں غیر قانونی داخلے پر مالی جرمانے میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 5 گنا اضافہ ہوا ہے اور گزشتہ سال یہ جرمانہ 10 ہزار ریال تھا۔
سعودی عرب کی پبلک سیکیورٹی نے اس بات پر زور دیا کہ تمام عازمین کو مکہ میں داخل ہونے اور مناسک حج ادا کرنے کے لیے حج ویزا حاصل کرنا ہوگا اور ان دنوں میں زیارتی یا تفریحی ویزا درست نہیں ہے۔
اس سعودی ادارے کے بیان کے مطابق مکہ میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے کی سزا میں نقل و حمل کے ذرائع کو ضبط کرنا بھی شامل ہے۔
سعودی عرب کی پبلک سیکیورٹی نے سعودی شہریوں سے بھی کہا کہ وہ حج اور عمرہ کے ضوابط اور احکامات پر عمل کریں اور ساتھ ہی ساتھ مکہ مکرمہ اور ریاض کے علاقوں میں حج پروگراموں پر عمل درآمد اور خلاف ورزیوں کی اطلاع 911 نمبر پربھیجیں
اس سے قبل سعودی حکام نے اعلان کیا تھا کہ عمرہ زائرین کو صرف 4 جون تک ہی قبول کیا جائے گا اور اس کے بعد انہیں مکہ مکرمہ میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔


مشہور خبریں۔
علی ظفر کا ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے لئے اپنے جوش و خروش کا اظہار
?️ 4 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکار و گلوکار علی ظفر
نومبر
صیہونی آبادکاروں کے دلوں میں فلسطینیوں کا عجیب خوف
?️ 17 جون 2021سچ خبریں:غزہ کی پٹی سے فلسطینیوں کی صہیونی بستیوں میں آگ لگانے
جون
واشنگٹن اور تل ابیب کا 500 پاؤنڈ بم بھیجنے پر اتفاق
?️ 28 جون 2024سچ خبریں: رفح میں صیہونی حکومت کی زمینی کارروائیوں کے آغاز کے بعد
جون
صہیونی اعلیٰ افسر کے دفتر میں سننے کے آلات دریافت
?️ 10 مئی 2022سچ خبریں:ایک اعلیٰ سطحی صیہونی شخصیت کے دفتر میں وائر ٹیپس کی
مئی
امریکی پابندیوں سے ایران کو 200 ارب ڈالر کا نقصان پہنچا
?️ 12 اگست 2022سچ خبریں: چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے
اگست
سعودی عرب اور روس کے درمیان پولیس تعاون بڑھانے کا معاہدہ
?️ 28 مئی 2023سچ خبریں:روسی وزیر داخلہ نے ریاض کے دورے کے بعد اس بات
مئی
جمیل احمد گورنر اسٹیٹ بینک مقرر کر دیا گیا۔
?️ 19 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)وفاقی حکومت نے جمیل احمد کو 5 سال کے
اگست
شام میں داعش کے دوبارہ سر اٹھانے عراق کا اظہار تشویش
?️ 25 جنوری 2025سچ خبریں:عراق کے وزیر خارجہ فواد حسین نے شام میں داعش کے
جنوری