جہاد اسلامی نے غزہ سے 1100 راکٹ داغے:صہیونی میڈیا

جہاد اسلامی

🗓️

سچ خبریں:صہیونی میڈیا کا کہنا ہے کہ فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک نے غزہ کی تین روزہ جنگ کے دوران اسرائیلی اہداف پر 1100 راکٹ فائر کیے ہیں۔
صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ فلسطینی مزاحمت کاروں نے غزہ کی پٹی سے مقبوضہ فلسطین میں واقع شہروں اور قصبوں کی طرف 1100 راکٹ فائر کیے ہیں، عبرانی ویب سائٹ والہ نے اطلاع دی ہے کہ جہاد اسلامی نے گزشتہ تین دنوں میں اسرائیلی اہداف پر 1100 راکٹ فائر کیے جس کے نتیجے میں 60 افراد زخمی ہوئے۔

یاد رہے کہ جمعے کی شام صیہونی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے غزہ کی پٹی کے علاقوں پر حملہ کیا جس کے فورا بعد غزہ کی پٹی کے مزاحمتی گروپوں نے بھی جوابی کارروائی کی، فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے راکٹ حملوں میں اضافے کے بعد اسرائیل کے عبوری وزیر اعظم یائر لاپڈ نے گزشتہ شب غزہ کی پٹی کے اطراف میں قائم صہیونی بستیوں کے حکام سے ملاقات میں دعویٰ کیا کہ غزہ پر صیہونیوں کے اہداف حاصل کر لیے گئے ہیں،اب کارروائیوں کا تسلسل فائدہ مند نہیں ہے۔

واضح رہے کہ یہ دعویٰ اس وقت کیا گیا جب لبنان میں فلسطینی جہاد اسلامی تحریک کے نمائندے احسان عطایا نے اعلان کیا کہ جو ثالثی کی جا رہی ہیں وہ صیہونی حکومت کو بچانے کے لیے ہیں لیکن ہم کسی ایسی ثالثی کو قبول نہیں کرتے جو ہماری قوم کے دفاع کے حق پر مبنی نہ ہو۔

 

مشہور خبریں۔

بھارت میں کورونا وائرس کا قہر، امریکی تحقیقی ادارے نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا

🗓️ 20 جولائی 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی تحقیقی ادارے نے تہلکہ خیز انکشاف کرتے ہوئے

اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ کو بہلانے کی کوشش؛ نیتن یاہو کی فریب کاری

🗓️ 26 اکتوبر 2024سچ خبریں:عبرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق موساد کے سربراہ دیوید بارنیا عوامی

جنگ سے متعلقہ اخراجات کی وجہ سے اسرائیل کا بجٹ خسارہ میں

🗓️ 11 اکتوبر 2024سچ خبریں: غزہ اور لبنان میں صیہونی حکومت کی جنگ بندی کو

امریکہ نے اسرائیل سے غزہ جنگ کے بارے میں کیا کہا؟

🗓️ 5 مارچ 2024سچ خبریں: عبرانی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ امریکی حکام نے

اپوزیشن کے پروپیگنڈے سے ملک دیوالیہ نہیں ہوگا، معیشت درست رخ پر ہے، اسحٰق ڈار

🗓️ 11 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان

کویت کا خواتین کو فوج میں بھرتی کرنے کا منصوبہ

🗓️ 12 اکتوبر 2021سچ خبریں:میڈیا ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ کویتی فوج میں فوجی

اعظم خان نے خیبرپختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ کی حیثیت سے حلف اٹھالیا

🗓️ 21 جنوری 2023پشاور: (سچ خبریں) گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی کے احکامات کے

غزہ میں جنگ بندی کی شرائط پر فلسطینی مزاحمتی گروپوں کا اتفاق

🗓️ 3 فروری 2024سچ خبریں: فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے گزشتہ روز ہونے والی مشاورت کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے