?️
سچ خبریں:یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کے عہدیداروں نے اس ملک کے خلاف سعودی اتحاد کی جنگ سے ہونے والے نقصانات کے تخمینے میں یمنی نقل و حمل کو ہونے والی تباہی اور نقصان کی اطلاع دی۔
نیشنل ویژن امور کے لیے یمن کی قومی سالویشن گورنمنٹ کے نائب وزیر اعظم محمود الجنید نے اس ملک کی وزارت ٹرانسپورٹیشن کی طرف سے منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران نشاندہی کی کہ جارح امریکی، سعودی اور اماراتی اتحاد کے حملوں میں اس وزارت اور اس کے ماتحت محکموں کی قومی اور بین الاقوامی سطح پر فضائی، زمینی اور سمندری نیوی گیشن سروسز تباہ ہو چکی ہیں۔
خبر رساں ویب سائٹ المشہد الیمنیکے مطابق یمن کے وزیر ٹرانسپورٹیشن عبدالوہاب الدرہ نے اعلان کیا کہ مارچ 2015 سے جون 2022 تک یمن کے خلاف سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور امریکی جارحیت اور ناکہ بندی سے ہونے والے زمینی، سمندری اور فضائی نقل و حمل کے شعبوں میں ہونے والے نقصانات 12 ارب 31 کروڑ 80 لاکھ 628 ہزار ڈالر تک پہنچ چکے ہیں۔
کانفرانس میں یمن کے وزیر ٹرانسپورٹ نے مختلف شعبوں کو پہنچنے والے نقصانات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ براہ راست جارحیت کے نتیجے میں نقل و حمل کے شعبوں کو پہنچنے والے نقصانات میں تمام انفراسٹرکچر، الیکٹرانک آلات، جدید ٹیکنالوجی ، مہارت، سازوسامان، بھاری مشینری اور نظام کی تباہی شامل ہے۔
مشہور خبریں۔
کیا امریکی دوسرے ممالک کو امداد بھیجنے پر راضی ہیں؟
?️ 22 اپریل 2024سچ خبریں: امریکی سنیٹر رون جانسن نے کانگریس کو غیر ملکی امداد
اپریل
صدر و وزیراعظم کا محمودہ خلیل الرحمن کے انتقال پر اظہار تعزیت
?️ 1 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان
اکتوبر
سقطری میں عرب امارات کی طرف سے یمنی خواتین کی بھرتی
?️ 27 اگست 2022سچ خبریں: یمن کے سقطری کے مقامی ذرائع نے اعلان کیا
اگست
غزہ کی پٹی کے شمال سے اسرائیل کے انخلا کی وجہ؟
?️ 2 جنوری 2024سچ خبریں:اسرائیل ہیوم اخبار نے کے مطابق غزہ کی پٹی کے شمال
جنوری
انٹرا پارٹی الیکشن کے بارے میں وزیر اعظم کا اہم بیان سامنے آگیا
?️ 31 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق مقررہ وقت میں انٹرا پارٹی
جولائی
کشمیری عوام کو دہائیوں سے انسانی حقوق کی منظم خلاف ورزیوں کا سامنا ہے: شمیم شال
?️ 9 مارچ 2023جنیوا: (سچ خبریں) کشمیری نمائندہ شمیم شال نے اقوام متحدہ کے ہائی
مارچ
کملا ہیرس مکمل طور پر نااہل
?️ 23 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی کانگریس کی سابق نمائندہ تلسی گبارڈ نے پیر کو
جولائی
سعودیہ کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی جلدواپسی ہوگی: شیخ رشید
?️ 10 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سعودیہ
مئی