?️
سچ خبریں:شمالی کوریا نے ایک بیان جاری کر کے واشنگٹن اور سیول کے درمیان اگلے ہفتے دونوں کوریا کی سرحد پر ہونے والی بڑی مشترکہ فوجی مشق کی مذمت کی ہے۔
آر ٹی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا نے ایک بیان جاری کر کے امریکہ اور جنوبی کوریا کے درمیان اگلے ہفتے دونوں کوریا کی سرحد پر ہونے والی مشترکہ فوجی مشق کی مذمت کی ہے،رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کے سرکاری ٹیلی ویژن نے پیانگ یانگ کے حکام کے حوالے سے اعلان کیا کہ امریکہ اور جنوبی کوریا کے درمیان دونوں کوریاؤں کے قریب ہونے والی بڑی مشترکہ مشقیں جزیرہ نما دونوں کوریاؤں اور خطہ کی سلامتی اور امن کے لیے ایک نیا خطرہ ہوں گی۔
پیانگ یانگ نے ایک بیان میں کہا کہ ہم دشمن کی تمام دشمنی اور دھمکی آمیز فوجی نقل و حرکت کی بغور نگرانی کر رہے ہیں،یاد رہے کہ شمالی کوریا نے اس سے قبل واشنگٹن اور سیول کو اپنی سرحدوں کے قریب مشقوں کے انعقاد کے خلاف خبردار کیا تھا اور اعلان کیا تھا کہ موجودہ خطرناک صورتحال اور مستقبل کے خطرات کے جواب میں، اپنے دفاع کے لیے تمام ہتھیاروں کے استعمال کا حق جائز اور علاقائی خودمختاری کے مطابق ہے۔
یاد رہے کہ جنوبی کوریا کی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا کہ اس مشق میں پانچ مشترکہ مشقیں 25 مئی سے 15 جون کے درمیان سیول کے شمال مشرق میں 32 میل دور ایک علاقے میں منعقد کی جانی ہیں۔


مشہور خبریں۔
9 مئی المناک دن، جرم کرنے والے کے بچ نکلنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، وزیراعظم
?️ 16 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی
مئی
تحریک تحفظ آئین کا اہم سربراہی اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا
?️ 23 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال کے تناظر
اپریل
وائٹیکر نے ایران کے ساتھ طویل المدتی سفارتی حل کی امید ظاہر کی
?️ 20 اکتوبر 2025سچ خبریں: مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو وائٹیکر نے
اکتوبر
مسجد اقصیٰ کی آزادی کے لیے دعا کرنے والے فلسطینی کی گرفتاری
?️ 19 اپریل 2022سچ خبریں: میڈیا نے آج منگل کو اطلاع دی ہے کہ سعودی
اپریل
اسرائیلی وزیر کی پیرس میں قطری وفد سے ملاقات
?️ 21 اگست 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزیر نے پیرس میں قطری وفد سے ملاقات کی،
اگست
2 سالہ فلسطینی بچے کو شہید کرنے والوں کا احتساب ہونا چاہیے:اقوام متحدہ کے خصوصی رابطہ کار
?️ 6 جون 2023سچ خبریں:مشرق وسطیٰ میں امن عمل کے اقوام متحدہ کے خصوصی رابطہ
جون
صحافیوں پر اسرائیلی حملہ انسانیت کے خلاف جرم
?️ 27 اگست 2025سچ خبریں: غزہ کے سرکاری میڈیا آفس نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج
اگست
تہران کے خلاف تل ابیب کی کھوکھلی دھمکیوں کا الٹا نتیجہ سامنے آئے گا:صیہونی اخبار
?️ 30 جنوری 2021سچ خبریں:مقبوضہ علاقوں میں شائع ہونے والے ایک اسرائیلی اخبار نے شیمیریت
جنوری