?️
سچ خبریں: جرمنی کے وزیر خارجہ نے یوکرین میں روس کی فتح پر خبردار کرتے ہوئے چین کے صدر کو آمر کہہ کر خطاب کیا!
رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق جرمن وزیر خارجہ اینالینا بربوک نے یوکرین کے ساتھ جنگ میں روس کی فتح اور چینی صدر شی جن پنگ جیسے لوگوں کی حوصلہ افزائی کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے انہیں "آمر” قرار دیا!
یہ بھی پڑھیں: جرمنی کی چین اور امریکہ سے تنازعات پرامن طریقے سے حل کرنے کی درخواست
ماسکو اور کیف کے درمیان فوجی تنازعہ کو ختم کرنے کے بارے میں ان کی اور برلن کی رائے کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں، بربوک نے دعوی کیا کہ اس کا واحد نتیجہ یوکرین میں آزادی اور امن ہو سکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کیونکہ اگر روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن یہ جنگ جیت جائیں گے تو اس سے شی جن پنگ جیسے دنیا کے دوسرے آمروں کی حوصلہ افزائی ہوگی، اس لیے یوکرین کو یہ جنگ ضرور جیتنی چاہیے۔
انہوں نے جرمنی کے کیف کی حمایت کرنے کے عزم پر بھی زور دیا چاہیے اس میں کتنا بھی وقت کیوں نہ لگے ۔
یاد رہے کہ بربوک پہلے سینئر مغربی سیاسی عہدیدار نہیں ہیں جنہوں نے کھلے عام چینی صدر کو آمر کہا ہے بلکہ امریکی صدر جو بائیڈن نے جون میں ایک چینی تحقیقاتی بیلون کے امریکی فضائی حدود میں داخل ہونے کے بعد اسی طرح کا دعویٰ کیا تھا۔
مزید پڑھیں: جرمنی کا صیہونی حکومت کے ساتھ 4.3 بلین ڈالر کے ہتھیاروں کا سودا
اگرچہ واشنگٹن نے دعویٰ کیا کہ یہ بیلون جاسوس تھا لیکن بیجنگ نے اس کی سختی سے تردید کی اور اصرار کیا کہ یہ ایک تحقیقاتی بیلون تھا جو بھٹک گیا تھا۔
واضح رہے کہ اس وقت، بائیڈن نے کہا کہ ایسا واقعہ آمروں کے لیے شرمناک ہے کہ وہ نہیں جانتے کہ کیا ہوا، یہ بیلون ہمارے ملک میں داخل نہیں ہونا چاہیے تھا! بائیڈن کے دعوے پر بیجنگ کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا، چینی حکام نے اسے انتہائی مضحکہ خیز اور غیر ذمہ دارانہ قرار دیا۔


مشہور خبریں۔
فواد چوہدری کی مریم نواز پر شدید تنقید
?️ 24 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری مریم نوازکو شدید
نومبر
شام میں امریکی فوجی اڈے پر خوفناک دھماکے
?️ 6 دسمبر 2021سچ خبریں:شامی خبر رساں ذرائع نے جنوب مشرقی شام میں التنف کے
دسمبر
ڈونلڈ ٹرمپ امن ساز کیوں نہیں ہو سکتے؟
?️ 21 اگست 2025سچ خبریں: ڈونالڈ ٹرمپ کی امن اور جنگ کے بارے میں غلط
اگست
یمن جنگ کی امریکی حمایت کے سلسلہ میں امریکی سینیٹر کا اہم بیان
?️ 8 اپریل 2021سچ خبریں:امریکی سینیٹر کا کہنا ہے کہ امریکہ نے یمن جنگ میں
اپریل
کسانوں کی شکایات پر سخت نوٹس، وزیراعظم کا گندم خریداری کا ہدف فوری بڑھانے کا حکم
?️ 27 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے گندم کے حوالے سامنے
اپریل
عازمین حج کے متعلق اعداد وشمار جاری
?️ 30 جون 2022(سچ خبریں)سعودی وزارت حج و عمرہ نے رواں برس حج کی ادائیگی
جون
مقبوضہ فلسطین میں فائرنگ
?️ 7 ستمبر 2022سچ خبریں:فلسطینی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں فائرنگ
ستمبر
رواں سال شرح نمو 2.8 فیصد، کرنٹ اکاونٹ خسارہ 0.6 فیصد رہے گا،عالمی بینک
?️ 10 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی بینک نے قراردیا ہے کہ رواں مالی
اکتوبر