تل ابیب اور مقبوضہ علاقوں میں یافا کی بندرگاہ میں تین دھماکے

تل ابیب

🗓️

سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ تل ابیب اور مقبوضہ علاقوں میں یافا کی بندرگاہ میں کئی ہولناک دھماکوں کی آوازیں سنائی دی ہیں۔
عرب ذرائع کے مطابق آج بروز ہفتہ تل ابیب اور صیہونی حکومت کی بندرگاہ یافا سے کئی خوفناک دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ تل ابیب اور یافا کی بندرگاہ میں تین ہولناک دھماکے ہوئے۔

درایں اثنا اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اسے غزہ سے راکٹ فائر ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں اور وہ صورتحال کی تحقیقات کر رہی ہے، صہیونی پولیس نے یہ بھی کہا کہ انہیں تل ابیب کے ساحل سے ایک دھماکے کی اطلاع ملی ہےجبکہ بعض ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ مقبوضہ علاقوں میں کم از کم تین دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں جو غزہ میں فلسطینی گروپوں کی جانب سے ہشام ابو ہواش کے حوالے سے ایک پیغام لگتا ہے جو 138 دنوں سے بھوک ہڑتال پر ہیں اور اب ان کی صورتحال خطرناک ہوچکی ہے ،یادرہے کہ فلسطینی مزاحمتی تحریک نے ان کی صحت کے حوالے سے صیہونیوں کو انتباہ بھی دیا تھا۔

درایں اثناصیہونی فوج نے غزہ سے دو راکٹ داغے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ راکٹ تل ابیب کے ساحل کے قریب گرے ہیں۔

 

مشہور خبریں۔

اسامہ بن لادن مر چکا لیکن گجرات کا قصائی زندہ اور بھارت کا وزیراعظم ہے، بلاول بھٹو

🗓️ 16 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے

اڈیالہ جیل پر حملے کا منصوبہ ناکام ،3دہشتگرد گرفتار

🗓️ 7 مارچ 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) سی ٹی ڈی اورپولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران اڈیالہ جیل میں

مزاحمتی تحریک کے میزائل تل ابیب کے سر پر گرنے کے لیے تیار ہیں

🗓️ 22 جون 2021سچ خبریں:عرب دنیا کے معروف تجزیہ کار نے یہ یاددلاتے ہوئے کہ

تیونس کے لوگوں نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو غیر قانونی قرار دیا

🗓️ 25 اپریل 2022سچ خبریں:  تیونس کی بارایسوسی ایشن نے فلسطینی عوام کے خلاف تل

الہان عمر نے اسرائیل کے خلاف دیئے گئے بیانات پر قائم رہنے کا اعلان کردیا

🗓️ 30 جون 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹک رکن الہان عمر نے

سائبر اسپیس کے انتظام کے لیے انگلینڈ میں ایک متنازعہ منصوبے بندی

🗓️ 26 ستمبر 2023سچ خبریں:برطانوی پارلیمنٹ نے حال ہی میں ایک متنازعہ منصوبے کی منظوری

شامی جنگ کے 350000 سے زائد متاثرین کی شناخت ہو چکی ہے: اقوام متحدہ

🗓️ 25 ستمبر 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ نے شام کی جنگ میں ہلاک ہونے والے 3

الجزیرہ کی صحافی شیرین ابو عاقلہ کے قاتل کی شناخت منظر عام پر

🗓️ 9 مئی 2025سچ خبریں:تحقیقی دستاویز کے ذریعے انکشاف ہوا ہے کہ الجزیرہ کی شہید

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے