?️
سچ خبریں:امریکی میڈیا نے اعلان کیا کہ موجودہ امریکی صدر بائیڈن کے سابق دفتر سے خفیہ دستاویزات کا دوسرا پیکج دریافت ہوا ہے۔
امریکی میڈیا نے اعلان کیا کہ موجودہ امریکی صدر بائیڈن کے سابق دفتر سے خفیہ دستاویزات کا دوسرا پیکج دریافت ہوا ہے جبکہ اس سے قبل 2 نومبر 2022 کو بائیڈن کے نجی تعلیمی دفتر میں 2013 سے 2016 تک کی کل 10 خفیہ دستاویزات دریافت ہوئی تھیں۔
یاد رہے کہ ایران، یوکرین اور انگلینڈ سے متعلق یہ خفیہ دستاویزات باراک اوباما کی انتظامیہ میں جوبائیڈن کے نائب صدر کے زمانے کی تھیں،ریاستہائے متحدہ کے موجودہ صدر جنہوں نے 2009 سے 2017 تک نائب صدر کے طور پر خدمات انجام دیں، پین بائیڈن سینٹر میں اپنے دفتر کو کام کی جگہ کے طور پر استعمال کیا۔
واضح رہے کہ Penn Biden Center ایک تھنک ٹینک ہے جو پنسلوانیا یونیورسٹی سے وابستہ ہے،جو بائیڈن کے قانونی مشیر کے مطابق، زیر بحث خفیہ دستاویزات کی تعداد چھوٹی تھی اور انہیں ایک بند الماری میں رکھا گیا تھا، واضح رہے کہ یہ مرکز 2017 کے وسط سے 2020 میں بائیڈن کی انتخابی مہم کے آغاز تک ایک انتظامی شعبے کے طور پر استعمال ہوتا رہا ہے ۔
یاد رہے کہ دستاویزات کی دریافت اس وقت سامنے آئی ہے جب محکمہ انصاف ٹرمپ کے ذاتی فلوریڈا مکان سے درجنوں خفیہ سرکاری دستاویزات کی دریافت کی تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے،یہ دستاویزات اس وقت ضبط کی گئیں جب اگست 2022 میں ایف بی آئی کے ایجنٹوں نے مارالاگو کی حویلی پر چھاپہ مارا۔


مشہور خبریں۔
بلوچستان حکومت نے ملازمین سے بات چیت کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی
?️ 5 اپریل 2021بلوچستان(سچ خبریں)وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے اپنے مطالبات کے حق
اپریل
غزہ پر خاموش قبضے کے لیے مذاکرات اور انسانی امداد کے معاملے میں اسرائیل کا دھوکہ
?️ 13 اگست 2025سچ خبریں: غزہ میں امداد کی آمد اور غزہ جنگ کے خاتمے
اگست
قرآن مجید کی بے حرمتی کی وجی سے بنگلا دیش میں ہندو مسلم جھگڑے
?️ 20 اکتوبر 2021سچ خبریں: ہندوؤں کے مذہبی تہوار درگا پوجا کے دوران قرآن مجید
اکتوبر
اسرائیل کے ساتھ عرب ممالک کے تعلقات کو معمول پر لانے کا عمل سست: امریکی میڈیا
?️ 12 اپریل 2023سچ خبریں:وال اسٹریٹ جرنل نے اعلان کیا ہے کہ عرب اور اسلامی
اپریل
قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کی ناکامی کی وجوہات
?️ 4 مارچ 2025سچ خبریں: صیہونی ٹی وی چینل 12 نیوز سائٹ کے تجزیہ کار
مارچ
شہباز شریف اور امیر قطر کی ملاقات
?️ 24 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ قطر کے دوران پاکستان
اگست
عالمی معاشی جنگ شروع ہونے والی ہے:روس
?️ 6 مئی 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ میں روسی مندوب کا کہنا ہے کہ یوکرین جنگ
مئی
ٹرمپ کی انتخاباتی مہم کی چاشنی؛ ایران کے خلاف ہرزہ سرائی
?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے
اکتوبر