?️
سچ خبریں: دیر سے ہی سہی لیکن آخرکار آج امریکی صدر جو بائیڈن نے اعتراف کر لیا ہے کہ غزہ کے خلاف اندھا دندھ بمباری کی وجہ سے تل ابیب اپنی حمایت کھو رہا ہے لہذا نیتن یاہو کو اپنی کابینہ تبدیل کرنی چاہیے۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے منگل کے روز ایک تقریر میں اعلان کیا کہ نیتن یاہو کو اپنی کابینہ میں تبدیلی کرنی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: مشہور امریکی اداکارہ کی غزہ میں مستقل جنگ بندی کے لیے بھوک ہڑتال
امریکی صدر نے اس سلسلے میں اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ غزہ کے خلاف اندھا دندھ بمباری کی وجہ سے تل ابیب اپنی حمایت کھو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو کو اسرائیل فلسطین تنازع کا طویل مدتی حل تلاش کرنے کے لیے اپنی کابینہ کو مضبوط اور اس میں ردوبدل کرنا چاہیے۔
جو بائیڈن نے مزید کہا کہ میں نے 100 سے زائد اسیروں کی رہائی کے لیے قطریوں اور مصریوں سے گھنٹوں بات کی۔ یہودیوں کی حفاظت داؤ پر لگی ہوئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کی موجودہ کابینہ (اس جعلی حکومت کے قیام کے بعد سے) انتہائی سخت ترین کابینہ ہے اور دو ریاستی حل نہیں چاہتی۔ نیتن یاہو مستقبل میں فلسطینی ریاست کے قیام کو انکار نہیں کر سکتے۔
مزید پڑھیں: صیہونیوں کو غزہ پر زمینی حملہ کر کے کیا حاصل ہوا ہے؟
سی این این کے مطابق، بائیڈن نے واشنگٹن میں ڈیموکریٹک عطیہ دہندگان کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ نیتن یاہو کو مشکل فیصلہ کرنا ہوگا۔
امریکی صدر نے کہا کہ یہ اسرائیل کی سب سے قدامت پسند کابینہ ہے، تل ابیب دو ریاستی حل نہیں چاہتا۔
مشہور خبریں۔
فوجی اہلکار کے تل ابیب سے رباط کے سفر کے خلاف مغرب کا احتجاج
?️ 19 جولائی 2022سچ خبریں: صہیونی فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف کا دورہ
جولائی
طالبان نے ایک جامع حکومت بنانے کے لئے طویل سفر طے کیا
?️ 22 ستمبر 2021اگرچہ طالبان نے حالیہ دنوں میں کچھ اقلیتوں کو عبوری حکومت میں
ستمبر
ہمایوں اختر خان کا حکومت کو مشورہ
?️ 30 جون 2024سچ خبریں: سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے زور دیا ہے
جون
حکومت کو کوئی گھبراہٹ نہیں: وزیر خارجہ
?️ 9 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ
فروری
پاکستان: اسلام آباد میٹنگ میں حکومت کا کوئی کردار نہیں ہے/دہشت گردی کابل کے ساتھ تعلقات کی ترقی میں رکاوٹ ہے
?️ 23 اگست 2025سچ خبریں: اسلام آباد میں طالبان مخالفین کے اجلاس کے ردعمل میں
اگست
فلسطین کی نئی مجاہد نسل کا کیا مقام ہے؟
?️ 25 جون 2023سچ خبریں:مغربی کنارے میں صیہونی مخالف کارروائیوں میں شدت اور صیہونیوں اور
جون
یوکرائن کی صورتحال نے ثابت کر دیا کہ امریکہ اپنے اتحادیوں کا بھی نہیں:حزب اللہ
?️ 27 فروری 2022سچ خبریں:لبنانی حزب اللہ کی ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ نے اپنے ایک
فروری
روس کا امریکی وزیر خارجہ پر عائد پابندیاں برقرار رکھنے کا اعلان
?️ 17 مارچ 2025 سچ خبریں:روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے واضح کیا
مارچ