🗓️
سچ خبریں:سعودی عرب کی حکومت نے 2020 میں گرفتار ہونے والی تیونسی ڈاکٹر کو ٹویٹر پر لبنانی حزب اللہ تحریک کے حامیوں کی ایک ویڈیو کو لائیک کرنے کے جرم میں 15 سال قید کی سزا سنائی ہے۔
سعودی حکام کئی دہائیوں سے حکومت پر تنقید کرنے اور سوشل میڈیا میں سرگرم رہنے کے جرم میں عجیب و غریب احکام جاری کر رہے ہیں جو انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے جسے اس کے مغربی اتحادیوں بالخصوص امریکہ کی طرف سے نہ صرف نظر انداز کیا جاتا ہے بلکہ کھلم کھلا اس کی منظوری دی جاتی ہے۔
واضح رہے کہ سعودی میڈیا نے حال ہی میں انکشاف کیا کہ اس ملک کی ایک عدالت نے تیونسی ڈاکٹر مہدیہ المرزوقی پر سعودی نظام کی توہین کرنے کا الزام عائد کرکے انہیں 15 سال قید کی سزا سنائی ہے، اس ڈاکٹر کا جرم یہ ہے کہ انہوں نے سوشل نیٹ ورک ٹوئٹر پر نشر ہونے والی تیونس کے دارالحکومت میں حزب اللہ کے حامیوں کے اجتماعات کی ایک ویڈیو کو لائک کردیا ۔
تیونس کی اس ڈاکٹر کے بھائی کا کہنا ہے کہ ان کی 51 سالہ بہن، جو 2008 سے سعودی عرب میں رہ رہی ہیں اور کام کر رہی ہیں، کو سعودی حکام نے 2020 میں گرفتار کر لیا اس لیے کہ انہوں نے ٹویٹر پر شائع ہونے والی تیونس کے دارالحکومت میں واقع میونسپل ایریا کے سامنے حزب اللہ کے حامیوں کے مظاہرے کی ویڈیو کو لائق کر دیا تھا۔
ڈاکٹر کے بھائی نے مزید کہا کہ ان سے پوچھ گچھ ایک سال تک جاری رہی اور پھر انہیں 2 سال 8 ماہ قید اور ایک سال کے لیے معطل کر دیا گیا، تاہم سعودی حکام کے مقرر کردہ وکیل کی درخواست پر اصل سزا کے خلاف اپیل کرنے سے پہلے ہی انہیں 15 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔
مشہور خبریں۔
عوام ملک کی سلامتی کے لیے فوج اور عمران خان کے پیچھے کھڑے ہیں
🗓️ 12 جولائی 2021راولپنڈی (سچ خبریں) وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے ایک بیان میں
جولائی
سعودی عرب میں صیہونی وزیر کی پہلی پیشی
🗓️ 27 ستمبر 2023سچ خبریں:عبرانی ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کے
ستمبر
غزہ کے عوام کی حمایت میں بغداد کے التحریر اسکوائر پر سینکڑوں عراقیوں کا اجتماع
🗓️ 1 اپریل 2024سچ خبریں: بغداد کے التحریر اسکوائر پر سیکڑوں عراقی شہری فلسطینی مزاحمت
اپریل
اسلام آباد: صحافی وحید مراد ضمانت منظور ہونے کے بعد رہا
🗓️ 28 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کی
مارچ
اپوزیشن کے تمام دعوؤں سے مکمل ہوا نکل چکی ہے:فواد چوہدری
🗓️ 6 مارچ 2022(سچ خبریں)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نےاپنے ایک پیغام میں کہا ہے
مارچ
انگلینڈ کی ملکہ کورونا کا شکار
🗓️ 21 فروری 2022سچ خبریں:بکنگھم پیلس کے مطابق انگلینڈ کی ملکہ الزبتھ دوم کا کورونا
فروری
پاکستان اسٹیل مل نے اپنی اراضی کی قیمت کیلئے سوئی سدرن کا تخمینہ مسترد کردیا
🗓️ 25 اپریل 2023کراچی: (سچ خبریں) قانونی مسائل کے حل میں تاخیر کے پیش نظر
اپریل
روس کے نئے وزیر اعظم کا اعلان
🗓️ 11 مئی 2024سچ خبریں: روسی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ اس ملک کے
مئی