?️
سچ خبریں:امریکہ کے اندرونی مسائل کو حل کرنے میں ناکامی کی وجہ سے شدید دباؤ کا شکار امریکی صدر نے اپنی انتخابی مہم کے ایک جلسے میں دعویٰ کیا کہ وہ ایران کو آزاد کرائیں گے۔
امریکی صدر جوبائیڈن جو ملکی مسائل کو حل کرنے میں ناکامی پر امریکہ میں شدید تنقید کا نشانہ بن رہے ہیں اور جن کی ذہنی معذوری کی وجہ سے امریکی معاملات کو سنبھالنے کی اہلیت پر سوال اٹھائے جا رہے ہیں، نے کہا کہ وہ ایران کو آزاد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
جو بائیڈن نے کیلیفورنیا کے شہر سان ڈیاگو کے قریب میرا کوسٹا کالج میں انتخابی مہم کے دوران تقریر کرتے ہوئے کہا کہ آپ فکر نہ کریں، ہم ایران کو آزاد کرائیں گےوہ بہت جلد خود کو آزاد کر لیں گے۔
یاد رہے کہ بائیڈن کے ان الفاظ پر ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کا ردعمل دیکھنے کو ملا، انہوں نے اپنی تقریر میں کہا کہ چند گھنٹے پہلے مجھے معلوم ہوا کہ امریکہ کے صدر نے ایسی بات کہی جو شاید ان کے ذہنی خلفشار کی وجہ ہے۔
آپ نے کہا ہے کہ ہمارا مقصد ایران کو آزاد کرنا ہے، یاد رکھیں کہ ایران کو 43 سال پہلے آزاد کیا گیا تھا اور اب اس نے دوبارہ آپ کی قید میں نہ آنے کا تہیہ کر رکھا ہے،ہم کبھی دودھ دینے والی گائے نہیں بنیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتوں میں امریکی حکومت اور اس کے مغربی اتحادی ایران میں بدامنی کو ہوا دینے لیے میڈیا پروپیگنڈے نیز پابندیوں اور روز بدلنے والے موقف پر مشتمل مشترکہ جنگ کا سہارا لے رہے ہیں۔
مشہور خبریں۔
وزیراعظم کی تاجک ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
?️ 16 ستمبر 2021دوشنبے (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے تاجک ہم منصب سے ملاقات
ستمبر
کورونا وائرس پھر سے پیھلنے لگا
?️ 3 جولائی 2021کراچی(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس کے مثبت آنے
جولائی
طالبان کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کی درخواست مسترد
?️ 22 ستمبر 2021 سچ خبریں: اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری کے ترجمان نے اے
ستمبر
نیتن یاہو مقبوضہ فلسطین میں پہلے سے کہیں زیادہ نفرت کا شکار
?️ 21 نومبر 2023سچ خبریں: ایک ایسے وقت میں جب اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ تل
نومبر
صہیونی کابینہ کی مقبولیت میں کمی
?️ 21 جون 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے غزہ کی جنگ کی دلدل میں دھنسنے
جون
جنوبی افریقہ اسرائیل کے خلاف ایک بار پھر ہیگ کورٹ میں
?️ 7 مارچ 2024سچ خبریں: جنوبی افریقہ کی حکومت نے بین الاقوامی عدالت انصاف سے
مارچ
یمن کے جدید بیلسٹک میزائل تیار
?️ 21 جولائی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے چینل 12 نے الحدیدہ بندرگاہ پر اس
جولائی
توشہ خانہ، 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس پر سماعت آج ہوگی
?️ 8 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد کی احتساب عدالت میں توشہ خانہ اور
جنوری