?️
سچ خبریں:بغداد امام جمعہ نے نماز جمعہ کے خطبے میں اس بات پر زور دیاکہ ایران کا اسلامی انقلاب نے بیرونی ممالک کے رہنماؤں کی متعدد دھمکیوں کے باوجود 42 سال کا ہو گیا جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ جیسے دشمن تاریخ کے کوڑے دان میں چلے گئے۔
بغداد الیوم کی رپورٹ کے مطابق بغداد کے امام جمعہ آیت اللہ سید یاسین الموسوی نے ایران کے اسلامی انقلاب کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ ایران کا اسلامی انقلاب متعدد خطرات کے باوجود 42 سال کا ہوگیا، رپورٹ کے مطابق ، بغداد کےامام جمعہ کے رہنما نے کہا کہ ایران کا اسلامی انقلاب 42 سال کا ہوگیا جبکہ گذشتہ 4 سالوں کے دوران سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس کے خلاف متعدد دھمکی آمیز بیانات دیئے، آیت اللہ سید یاسین الموسوی نے یہ بھی کہاکہ ان سب کے باوجود ایران کا اسلامی انقلاب جاری رہا اور یہ ٹرمپ ہی تھے جو تاریخ کے کوڑے دان میں چلے گئے،امام خمینی نےواضح طور پر ایران اور امریکہ کے درمیان تعلقات منقطع ہونے کے دن کو عید کے طور پر قرار دیا دیا اور کہا کہ امریکہ کوئی غلطی نہیں کرسکتا۔
بغداد کے امام جمعہ نے اپنے خطبے میں مزید کہا کہ پچھلی 4 دہائیوں کے تجربے نے یہ بات اچھی طرح سے ثابت کردی ہے کہ جو کوئی بھی ایران کےاسلامی انقلاب پر حملہ کرے گا وہ تاریخ کے کوڑے دان میں چلا جائے اور غائب ہو جائے گا۔
یادرہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور مغربی ممالک کے درمیان ہونے والے ایٹمی معاہدے سے من مانے طریقہ سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے ہوئے کہا تھا کہ میں ایران کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دوں گا،اس ملک کی عوام کو انقلاب کے خلاف کر دوں گا اس حد تک کہ وہ خود ہی ایرانی نظام کو بدلنے کے لیے اٹھ کھڑے ہوں گے تاہم ایسا کچھ بھی نہیں ہوا اور اسلامی انقلاب مکمل مظبوطی کے ساتھ اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہے اور اس نے ٹرمپ جیسے کتنوں کو آتے جاتے دیکھا ہے۔
مشہور خبریں۔
امریکی رائے عامہ میں صیہونی بیانیہ کی ناکامی
?️ 1 اپریل 2025سچ خبریں: حالیہ مطالعات اور قابل اعتماد سروے فلسطین اور صیہونی حکومت
اپریل
یوکرین کے بارے میں ٹرمپ نے بھی عقلمندی کی بات کی
?️ 23 جولائی 2023سچ خبریں: سابق امریکی صدر نے یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ واشنگٹن
جولائی
صیہونی فوجی حکام کی ایران کے خلاف جنگی دھمکیاں
?️ 8 جولائی 2025 سچ خبریں:صیہونی فوج کے چیف آف اسٹاف اور وزیر جنگ نے
جولائی
یوکرین کبھی روس سے جنگ نہیں جیت سکتا:امریکی نائب صدر
?️ 29 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکہ کے نائب صدر جے ڈی ونس نے کہا ہے
اپریل
الیکشن کمیشن نے 2 سینیٹرز سمیت 119 عوامی نمائندوں کی رکنیت معطل کردی
?️ 16 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی)
جنوری
آئی ایم ایف نے مذاکرات کے دوران سیاسی عدم استحکام کا ذکر نہیں کیا، وزیر اعظم
?️ 15 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی
مارچ
ترکی کی سیاست اور انتخابات دھندلے پن کا شکار
?️ 31 دسمبر 2022سچ خبریں:2023 میں ترک جماعتوں کا سیاسی مقابلہ روایتی انتخابی مقابلے کے
دسمبر
آرمی چیف اور سعودی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات ہوئی
?️ 28 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس
جولائی