انسانی حقوق کی تنظیموں کا سعودی حکومت سے دو شہزادوں کی رہائی کا مطالبہ

انسانی حقوق

?️

سچ خبریں:عرب دنیا کے لئے جمہوریت نامی انسانی حقوق کی تنظیم نے دو سعودی شہزادوں کی نظربندی کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے سعودی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ ان کی نظر بندی کی جگہ کا اعلان کریں۔
الخلیج الجدید نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عرب دنیا کے لئے جمہوریت نامی انسانی حقوق کی تنظیم نے سعودی عہدیداروں سے 38 سالہ پرنس سلمان آل سعود جنہیں غزالان کے نام سے جانا جاتا ہے اور ان کے والد شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان بن محمد کی نظربندی کی جگہ کا اعلان اور انھیں فورارہا کرنے کے لیے کہا ہے۔

جمعہ کے روز ایک بیان میں اس گروپ نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے سابق مشیر سعود القحطانی پر ان شہزادوں کی حراست میں شریک ہونے کا الزام عائد کیا،اس تنظیم کے مطابق سعود القحطانی کی سربراہی میں ، محمد بن سلمان کی تشکیل کردہ "سیف الاجبرب” کے نام سے ایک سعودی خصوصی سکیورٹی فورس نے شہزادہ غزالان کو گرفتار کیا۔

واضح رہے کہ شہزادے کی گرفتاری کے دو دن بعد محمد بن سلمان نے عبد العزیز ابن سلمان کی گرفتاری کا حکم دیا اور انھیں بغیر کسی الزام کے گرفتار کرلیا گیا،قریبی ذرائع کے مطابق سعود القحطانی کی سربراہی میں سیف الاجبر فورس کے ممبروں نے شہزادہ غزالان کو شاہی محل میں طلب کرنے کے بعد انھیں زدوکوب کیااس کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا جس کے بعد کوئی نہیں جانتا کہ ان پر کیا گذری۔

یادرہے کہ شہزادہ سلمان جنوری 2018 کے وسط تک تقریبا دو ہفتے ہوٹل میں رہے جہاں سے آل سعود کےسرکاری سکیورٹی اہلکاروں نے انہیں الہائیر جیل منتقل کردیا۔

مشہور خبریں۔

پورا مغرب ماسکو کے ساتھ برسر پیکار

?️ 10 اگست 2023سچ خبریں:روسی فیڈریشن کے وزیر دفاع Sergei Shoigu نے پولینڈ کے فوجی

9 مئی کے واقعات کی غیر جانبدارانہ انکوائری کا مطالبہ کرتے ہیں، عمر ایوب

?️ 3 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب کا

ایران سعودی عرب معاہدہ اور یمن کے بارے میں امریکہ کا غلط اندازہ

?️ 19 مارچ 2023سچ خبریں:امریکہ یمن بحران کو غلط انداز میں پیش کرکےاس جنگ میں

افریقہ روسی فوج کی میزبانی کے لیے تیار

?️ 17 جنوری 2024سچ خبریں: وسطی افریقہ کے صدر کے مشیر فیڈل نگوانڈیکا نے کہا کہ

کوہ احد کے خلاف سعودی ولی عہد کی سازش سرخیوں میں

?️ 27 دسمبر 2022سچ خبریں:      سعودی میڈیا کے ایک کارکن نے کوہ احد سے

فیس بک کے نئے فیچرز کون سے ہیں؟ جانئے اس رپورٹ میں

?️ 22 جون 2021نیویارک( سچ خبریں)سماجی رابطے کی مقبول ترین ویب سائٹ فیس بک نےکچھ

ذکا اشرف اور مصطفیٰ رمدے پی سی بی بورڈ آف گورنرز میں رکنیت کیلئے نامزد

?️ 20 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان کرکٹ بورڈ کی عبوری مینجمنٹ کمیٹی کی سربراہی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے