امریکی ویٹو، اسرائیل کو مزید جنایات کے لیے ہری جھنڈی

امریکی

?️

حماس نے امریکہ کی بین الاقوامی قوانین اور عالمی برادری کی خواہش کو نظرانداز کرنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے فلسطین میں خونریزی روکنے کی عالمی کوششوں کی مخالفت کر کے بین الاقوامی قانون کی بے حرمتی کی ہے۔
تحریک نے مزید کہا کہ سلامتی کونسل کے 15 اراکین میں سے 14 نے نسل کشی کے خاتمے کی حمایت کی، لیکن صرف امریکہ نے تن تنہا اس قرارداد کو ویٹو کیا۔
حماس نے اس اقدام کے خطرناک نتائج کی طرف اشارہ کرتے ہوئے خبردار کیا کہ امریکہ کا موقف جنگی مجرم بینجمن نیتن یاہو، جو بین الاقوامی کرمنل کورٹ کے زیر تعقیب ہے، کو ہماری قوم کے خلاف وحشیانہ نسل کشی جاری رکھنے کی سبز روشنی دیتا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ امریکی نمائندے نے ووٹنگ سیشن میں جو کچھ پیش کیا، وہ فلسطینی عوام کے جائز حق مزاحمت کو مسخ کرنے، حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے اور انکار کرنے کی پالیسی کا تسلسل ہے۔
حماس نے 2000 سے اب تک سلامتی کونسل کی نسل کشی اور محاصرہ ختم کرنے میں ناکامی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ناکامی بین الاقوامی اداروں کے کردار اور عالمی قوانین کی مؤثریت پر سوالات اٹھاتی ہے۔
تحریک نے اختتام پر عالمی برادری سے فوری اقدام کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ اخلاقی اور سیاسی انہدام کو روکنے، نسل کشی کو فوری طور پر بند کرنے اور فلسطینی عوام کے خلاف جنایات پر اسرائیلی رہنماؤں کو عدالت میں لانے کے لیے دباؤ بڑھایا جائے۔
اس کے ساتھ ہی، فلسطینی اسلامی جہاد تحریک نے بھی امریکی ویٹو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کا ویٹو یہ ثابت کرتا ہے کہ وہ جنگی مجرم نیتن یاہو کے جرائم کا براہ راست حامی ہے۔

مشہور خبریں۔

یوم شہدائے پولیس پر اہم سیاسی رہنماؤں کے پیغامات

?️ 4 اگست 2024سچ خبریں: ملک بھر میں آج یوم شہدائے پولیس منایا جا رہا

ٹرمپ انتظامیہ کی خارجہ پالیسی میں دوست اور دشمن کے ساتھ نئے تقابل کا آغاز

?️ 18 فروری 2025 سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارت سنبھالنے اور وائٹ ہاؤس میں اقتدار

غزہ کے خلاف ٹرمپ کی سازش پر عرب اسلامی اداروں کا شدید ردعمل

?️ 28 جنوری 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ کے لوگوں کو بے

دو سو امریکی کمپنیوں پر سائبر حملہ

?️ 3 جولائی 2021سچ خبریں:ایک سائبرسکیوریٹی کمپنی نے تصدیق کی ہے کہ 200 امریکی کمپنیوں

نتین یاہو بائیڈن سے بات کیوں نہیں کر رہے ہیں؟

?️ 12 فروری 2024سچ خبریں: صیہونی وزیر اعظم کا دعویٰ ہے کہ حماس کی کاروائیوں

غزہ میں پانی اور خوراک کو روکنا جنگی جرم : اردن

?️ 16 اکتوبر 2023سچ خبریں:اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے اتوار کی شام اس بات

غزہ جنگ میں کسے شکست ہوئی ہے؟ امریکی نیوز ایجنسی

?️ 12 جنوری 2024سچ خبریں:امریکی نیوز سائٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں زور دیا ہے

حکومت کا گوادر پورٹ کے ذریعے بڑی مقدار میں درآمدات پر غور

?️ 18 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت گندم، کھاد اور چینی سمیت سرکاری شعبے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے