?️
سچ خبریں:عراقی سکیورٹی کے ایک ماہر نے امریکی فوجی قافلوں کے ذریعے عراق میں دہشت گردوں کی دراندازی کا انتباہ دیاہے۔
المعلومہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی سکیورٹی کے ماہر امیر عبد المنعم الساعدی نے امریکی فوجی قافلوں کے ذریعہ عراق میں دہشت گردوں کی دراندازی کے بارے میں انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکی فوجی جو عراقی کردستان میں اپنے اڈوں سے شام جاتے ہیں اور واپس آتے ہیں اس کے علاوہ مغربی صحراؤں ا اور عین الاسد جوجی اڈے پر رفت آمد کرتے ہیں ان کا مقصد شام میں فوجی آپریشن نہیں کرنا ہے بلکہ امریکہ کی خفیہ ایجنسیوں اور موساد کی رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں کو شام اور عراق میں ایک علاقے سے دوسرے علاقے میں منتقل کرنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ باوثوق ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ ماضی میں بھی امریکی ہیلی کاپٹروں نے دہشت گردوں کو وادی حوران پہنچایا تھا، عراقی فوجی ماہر نے اس بات پر زور دیا کہ امریکی فریق پر اعتماد نہیں ہے اس لیے حکومت کے لئے بہتر ہے کہ وہ منتقلی کے دوران گاڑیوں کے مندرجات اور ان کے اندر موجود افراد کی شناخت کا اظہار کرنے کے لئے عراق میں موجود غیر ملکی افواج کو پابند بنائے، انہوں نے مزید کہا کہ سکیورٹی معاہدوں کے بہانے اور عراق کی درخواست پر غیر ملکی افواج عراق میں موجود ہیں لہذا عراق کو گاڑیوں ، ہیلی کاپٹروں اور ان کی کاروائیوں اور نقل و حرکت کی نوعیت سے آگاہی حاصل کرنے کرنے کا حق ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ داعش کا مقابلہ کرنے کے بہانے عراق اور شام میں داخل ہوا تھا جبکہ اصل میں ان ممالک میں دہشتگردوں کی مدد کرنے کے لیے آیا تھا جس کے دونوں ممالک کے پاس متعدد ثبوت موجود ہیں نیز اب جبکہ عراقی حکومت سے ا س ملک سے داعش کے خاتمہ کا اعلان کر چکی ہے لیکن امریکہ یہاں سے جانے کا نام ہی نہیں لے رہا ہے۔
مشہور خبریں۔
سعودی عرب مغربی ایشیا میں منشیات کا مرکز :امریکی اخبار
?️ 24 دسمبر 2021سچ خبریں:ایک امریکی اخبار نے لکھا کہ سعودی ولی عہد کی سعودی
دسمبر
سندھ میں امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہے: اسد عمر
?️ 24 مئی 2021خیرپور(سچ خبریں) وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ سندھ میں
مئی
پاکستان اور روس کے مابین تعلقات کا نیا سلسلہ، روسی صدر نے پاکستان کے لیئے اہم پیغام بھیج دیا
?️ 12 اپریل 2021ماسکو (سچ خبریں) پاکستان اور روس کے مابین کافی عرصے کے بعد
اپریل
گرین لائن بس سروس 25 دسمبر سے شروع کرنے کا اعلان
?️ 28 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے کراچی گرین لائن بس سروس
نومبر
جہانگیر ترین نے میڈیا کے الزامات کو مسترد کر دیا
?️ 19 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ناراض رہنما
مئی
بشار اسد کہاں ہیں؟روس کا اہم اعلان
?️ 11 دسمبر 2024سچ خبریں:روس کے نائب وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ روس نے
دسمبر
نفرت جیت گئی فن ہار گیا
?️ 6 دسمبر 2021سچ خبریں:ہندو انتہا پسندوں کے دباؤ نے مسلم کامیڈین منور فاروقی کو
دسمبر
آصف زرداری دوسری بار صدر مملکت منتخب
?️ 10 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حکمران اتحاد کے نامزد امیدوار آصف علی زرداری
مارچ