🗓️
سچ خبریں:شام کی وزارت خارجہ نے امریکہ کی طرف سے اس ملک کے تیل کی چوری کو بین الاقوامی قوانین سے متصادم قرار دیا۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دمشق امریکہ کے ہاتھوں شامی تیل اور دولت کی لوٹ مار کی مذمت کرتا ہے۔
شام کی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے شامی تیل کی لوٹ مار سمیت ہمارے ملک کے خلاف امریکہ کے اقدامات بین الاقوامی انسانی قوانین سے متصادم ہیں،اس بیان میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ شام چاہتا ہے کہ امریکہ دہشت گردی اور علیحدگی پسند ملیشیاؤں کی حمایت بند کردے نیز شامی سرزمین سے نکل جائے۔
قبل ازیں شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا نے اطلاع دی تھی کہ امریکی قابض افواج شام کے تیل کے ذخائر کی چوری کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں، حال ہی انہوں نے میں الحسکہ، دیر الزور اور میں واقع کنوؤں سے درجنوں ٹینکر جن میں سیکڑوں ٹن تیل موجود تھا چوری کر کے عراق میں اپنے اڈوں میں منتقل کیے۔
ساتھ ہی دمشق نے شام سے امریکی قابض افواج کے انخلاء کی ضرورت پر تاکید کی ہے جبکہ ان فورسز کے مرکزی کمانڈ ہیڈ کوارٹر نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس ملک سے اس وقت تک انخلاء نہیں کریں گے جب تک یہ یقین نہ ہو جائے کہ شام میں داعش کی شکست ہو گئی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اس ہیڈ کوارٹر کا دعویٰ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب شامی جیلوں سے امریکی فوجیوں کے ہاتھوں داعش کے عناصر کے فرار ہونے کی خبریں کئی بار شائع ہو چکی ہیں۔
مشہور خبریں۔
ٹیکنو کا اسپارک 20 پلس متعارف
🗓️ 2 جنوری 2024سچ خبریں: چینی اسمارٹ موبائل فون بنانے والی کمپنی ٹیکنو نے اپنی
جنوری
جرمنی میں پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں بڑی ہڑتال کا آغاز
🗓️ 28 مارچ 2023سچ خبریں:عوامی نقل و حمل کے شعبے میں انتباہی ہڑتال شروع ہو
مارچ
7 نئے ججز کی حلف برداری کے بعد سپریم کورٹ میں سنیارٹی لسٹ ازسرنو مرتب
🗓️ 14 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں 7 نئے ججز کے اضافے
فروری
ایران اس نتیجے پر پہنچا ہے کہ اسرائیل خود ہی ٹوٹ رہا ہے: عبرانی میڈیا
🗓️ 28 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت میں داخلی مظاہروں کے جس جہت کو اپنا 12واں
مارچ
آرامکو اپنے 50 بلین ڈالر کے حصص فروخت کرنے پر غور کر رہی ہے
🗓️ 4 ستمبر 2023سچ خبریں: سعودی آرامکو دسیوں ارب ڈالر کے حصص کی فروخت کے
ستمبر
امریکہ کے نزدیک انسانی جانوں کی کوئی قدر نہیں:شامی عہدیدار
🗓️ 13 فروری 2023سچ خبریں:شامی صدر کی مشیر نے اس ملک کے زلزلہ زدگان کی
فروری
ماضی میں شدید مالی مشکلات کا شکار ہونے والے بالی وڈ کے معروف اداکار
🗓️ 10 اگست 2023سچ خبریں: بالی وڈ میں ستاروں کے لیے مالی مشکلات کا شکار
اگست
یمن کے خلاف امریکی اور برطانوی تازہ ترین جارحیت
🗓️ 27 جنوری 2024سچ خبریں: المسیرہ ٹی وی چینل نے یمن کے مغرب میں واقع
جنوری