🗓️
سچ خبریں:تیل کی قیمتوں پر امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان اختلافات اور بعض امریکی حکام کی جانب سے ریاض کو کڑی تنقید کا نشانہ بنائے جانے کے باجود امریکی فوج اور خلیج فارس کے عرب ممالک بالخصوص ریاض کے درمیان ہم آہنگی برقرار ہے۔
امریکی اخبار المانیٹر نے اس ملک کے عسکری ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ تیل کی قیمتوں پر سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان اختلافات کے باوجود دونوں مملک کی حکومتوں کے درمیان باقاعدہ ہم آہنگی جاری ہے،یو ایس سنٹرل کمانڈ سینٹکام کے فوجی حکام کے مطابق، سینٹرل کمانڈ کی اولین ترجیحات میں سے ایک خلیج فارس کے ممالک کو اس بات پر راضی کرنا ہے کہ وہ اپنے فضائی دفاعی چینلز کو اسرائیلی حکومت کے ساتھ جوڑ دیں تاکہ وہ ایرانی خطرہ کا مقابلہ کر سکیں۔
ان کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کوریلا اور سینٹکام کے دیگر عہدہ داروں نے صیہونی حکومت کے تعاون سے ڈرون شکن ٹیکنالوجی کی جانچ کے لیے سعودی عرب میں ایک تربیتی مرکز قائم کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔
یاد رہے کہ اس طرح کے اڈے کی تعمیر کا خیال سب سے پہلے سینٹ کام کے کمانڈر مائیکل ایرک کوریلا نے اگست میں ایک اجلاس میں پیش کیا تھا جس میں امریکہ کے علاقائی اتحادیوں نے شرکت کی تھی۔
مشہور خبریں۔
صیہونی حکومت کے تباہی کے دہانے پر ہونے کو ثابت کرنے والی 6 نشانیاں
🗓️ 30 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت میں قانون کا خاتمہ، فوج کا بکھر جانا، کمزور
مارچ
اردن کا سعودی عرب پر سازش اور اقتصادی ناکہ بندی کا الزام
🗓️ 29 جنوری 2023سچ خبریں:برسوں سے اردن کو مختلف سطحوں پر خاص طور پر اقتصادی
جنوری
شمالی وزیرستان میں فائرنگ کا تبادلہ، لیفٹننٹ کرنل اور 5 جوان شہید، 6 خوارج ہلاک
🗓️ 5 اکتوبر 2024شمالی وزیرستان: (سچ خبریں) شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں سیکیورٹی
اکتوبر
ترکی لیبیا کی عوام کی مدد کرنے کو تیار
🗓️ 12 ستمبر 2023سچ خبریں:اردگان نے لیبیا میں سیلاب کی وجہ سے جان بحق ہونے
ستمبر
وزیراعظم نے آسان کاروبار ایکٹ کے حوالے سے قانون سازی شروع کرنے کی منظوری دے دی
🗓️ 14 جون 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے آسان کاروبار
جون
صنعا کا یمن کی ناکہ بندی ختم کرنے پر زور
🗓️ 3 اگست 2022سچ خبریں: یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کی مذاکراتی ٹیم کے
اگست
ہم متحدہ عرب امارات میں قید ہیں:افغان پناہ گزین
🗓️ 13 اکتوبر 2022سچ خبریں:کئی افغان مہاجرین نے ابوظہبی کے مہاجر کیمپ میں اپنی نامعلوم
اکتوبر
عید پر لاک ڈاؤن سے متعلق نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا
🗓️ 10 مئی 2021لاہور (سچ خبریں)کورونا کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے عید سے
مئی