?️
سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ روس نے یوکرائن کے خلاف فوجی کاروائی کرکے انسانی حقوق کی وسیع پیمانے پر خلاف ورزی کی ہے لہذا سے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی خارج کرنا ضروری ہے۔
اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کی 49 ویں نشست سے خطاب میں امریکی وزیر خارجہ بلنکن نے روس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ روس نے یوکرائن کے خلاف بے سبب اور ناحق جنگ شروع کر کے بین الاقوامی قانون کی اور بین الاقوامی امن و سلامتی کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی کی ہے، یہی نہیں بلکہ روس ایک انسانی بحران کا بھی سبب بنا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ روسی حملے اسکولوں، ہسپتالوں اور رہائشی مکانات کو ہدف بنا رہے ہیں جبکہ پورے یوکرین میں پینے کے پانی، گیس اور بجلی کے انفراسٹرکچر کو تباہ کیا جا رہا ہے، شہری گاڑیوں، بسوں یہاں تک کہ ایمبولینسوں تک پر بمباری کی گئی ہے،انھوں نے کہا کہ روس پورے یوکرائن میں ہر روز یہ سب کچھ کر رہا ہے۔
بلنکن نے کہا کہ حملوں میں بیسیوں شہری ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو گئے ہیں جبکہ نصف ملین سے زائد افراد اپنے ملک کو ترک کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں، جبکہ اگر روسی صدر پیوٹن یوکرائن کی منتخب حکومت کا تختہ اُلٹنے میں کامیاب ہوتے ہیں تو اس ملک میں انسانی حقوق اور انسانی بحران کی حالت اور بھی خراب ہو جائے گی۔
انھوں نے کہا کہ روس کے کریمہ پر قبضے کے دوران عدالت سے بالا پھانسیوں، تشدد، بے سبب حراستوں، نسلی و دینی اقلیتوں پر ظلم اور مخالفین پر ظالمانہ دباو پر نگاہ ڈالیں، امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل انسانی حقوق کی پامالیوں کے سدّ باب کے لئے قائم کی گئی ہے، اگر اس کا کوئی رکن ملک کسی دوسرے رکن ملک پر قبضہ کرنے کی کوشش کرتا ہے تو ایسی صورت میں یہ سوال پوچھنا نہایت معقول ہے کہ آیا اس ملک کو کونسل میں رکھا جائے گا یا نہیں۔


مشہور خبریں۔
حکومت نے گندم کی امدادی قیمت ختم کردی
?️ 7 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے ہر سال کم از کم
فروری
جوڈیشل کمیشن کا اجلاس، سندھ ہائیکورٹ کے تمام ججز مختصر مدت کیلئے آئینی بینچ کیلئے نامزد
?️ 9 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں آئینی بینچوں کے
نومبر
جوزف عون لبنان کے صدر منتخب
?️ 10 جنوری 2025سچ خبریں: آج اپنے اجلاس کے دوسرے دور میں لبنانی پارلیمنٹ کے
جنوری
برطانیہ نے بریگزٹ کے بعد بھارت کے ساتھ سب سے بڑے تجارتی معاہدے پر دستخط کردیئے
?️ 6 مئی 2025سچ خبریں: برطانوی حکومت نے منگل کو ہندوستان کے ساتھ ایک آزاد
مئی
فرانس اور الجزائر کے تعلقات کیوں کشیدہ ہیں؟
?️ 5 اگست 2023سچ خبریں: فرانس اور الجزائر کے درمیان تعلقات 2019 کے بعد سے
اگست
فلسطین کانفرنس میں کن رہنماؤں کے مائیکروفون بند ہوئے؟
?️ 23 ستمبر 2025فلسطین کانفرنس میں کن رہنماؤں کے مائیکروفون بند ہوئے؟ نیویارک میں منعقدہ
ستمبر
عراق | پاپولر موبلائزیشن فورسز کے خلاف امریکی دشمنانہ اقدامات کے بارے میں انتباہ
?️ 30 نومبر 2025سچ خبریں: عراق کی عوامی تحریکوں میں سے ایک کے ایگزیکٹو بورڈ
نومبر
شیخ رشید نے نواز شریف کے سامنے دو آپشن رکھ دئے
?️ 9 اگست 2021اسلام آباد ( سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس
اگست