?️
سچ خبریں:امریکی سرکاری حکام اور مائیکروسافٹ کمپنی نے ملکی میڈیا کے سامنے دعویٰ کیا کہ مئی سے چینی حکومت سے وابستہ ہیکرز نے خفیہ طور پر دنیا کے مختلف ممالک میں تقریباً 25 تنظیموں کے ای میل اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کی۔
وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے بدھ کے روز اے بی سی کے ایک پروگرام کو بتایا کہ امریکی حکام نے وفاقی حکومت کے ای میل اکاؤنٹس میں مداخلت کی نسبتاً جلدی نشاندہی کی اور مزید دخل اندازی کو روکا۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایک باخبر ذریعے نے یہ بھی بتایا کہ اس سائبر حملے سے متاثر ہونے والے امریکی حکومتی اداروں میں سے ایک امریکی محکمہ خارجہ بھی ہے۔
ایک بیان میں، مائیکروسافٹ نے اس ہیکر گروپ کا ذکر Storm-0558 کے طور پر کیا اور دعویٰ کیا کہ ان ہیکرز نے آؤٹ لک پروگرام میں ای میل اکاؤنٹس تک رسائی کے مقصد سے جعلی شناختی ٹوکن بنائے۔
اپنے بیان میں کمپنی نے ان تنظیموں یا حکومتوں کا نام نہیں لیا جو اس مبینہ سائبر حملے کا نشانہ بنیں تاہم ان کا کہنا تھا کہ ان ہیکرز نے بنیادی طور پر مغربی یورپ کے اداروں کو اپنے حملوں کے اصل ہدف کے طور پر منتخب کیا۔
لندن میں چینی سفارت خانے نے اپنے خلاف لگائے گئے الزامات کا جواب دیتے ہوئے انہیں غلط معلومات پھیلانے قرار دیا ہے۔ ایک بیان میں، اس سفارت خانے نے امریکی حکومت کو دنیا کی سب سے بڑی ہیکر سلطنت اور بین الاقوامی سائبر چور قرار دیا۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق وائٹ ہاؤس کی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے ترجمان ایڈم ہوج نے دعویٰ کیا کہ سائبر حملہ مائیکروسافٹ کے کلاؤڈ کمپیوٹنگ سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ میں دراندازی کرکے کیا گیا اورغیر کلاسیفائیڈ سسٹمز کو نشانہ بنایا، تاہم انہوں نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
امریکی اہلکار نے کہا کہ افسروں نے فوری طور پر مائیکروسافٹ سے رابطہ کیا تاکہ ان کی کلاؤڈ کمپیوٹنگ سروسز میں ماخذ اور کمزوری کا پتہ لگایا جا سکے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بھی ایک بیان میں مبینہ سائبر حملے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ نے ہمارے سسٹمز میں غیر معمولی سرگرمیوں کی نشاندہی کی اور انہیں محفوظ بنانے کے لیے فوری اقدامات کیے۔


مشہور خبریں۔
حزب اللہ: خودمختاری جارحیت اور قبضے کو روکنے سے حاصل ہوتی ہے، تخفیف اسلحہ سے نہیں
?️ 4 جنوری 2026سچ خبریں: حزب اللہ کے نمائندے نے لبنان کے دفاع میں مزاحمت
یورپی یونین کی اسرائیل کے لئے بھرپور حمایت
?️ 16 اکتوبر 2023سچ خبریں:یورپی یونین کے سربراہوں نے اتوار کو مقبوضہ علاقوں میں ہونے
اکتوبر
ترکی کا روس یوکرین جنگ کے بارے میں اظہار خیال
?️ 24 جولائی 2025 سچ خبریں:ترکی کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے روس اور یوکرین
جولائی
صیہونی حکومت جارحیت اور دہشتگردی میں اپنی بقا سمجھتی ہے:ایران
?️ 1 فروری 2022سچ خبریں:اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت اپنی
فروری
پاکستان: کورونا وائرس سے مزید 67 افراد انتقال کر گئے
?️ 28 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان
مئی
عراقی حکومت کا مستقبل ایک متفقہ وزیر اعظم کی طرف بڑھ رہا ہے
?️ 20 نومبر 2025 عراقی حکومت کا مستقبل ایک متفقہ وزیر اعظم کی طرف بڑھ
نومبر
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
?️ 26 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ریفائننگ یونٹس کی بندش اور اسٹوریج کی رکاوٹوں
اپریل
بائیڈن کا سعودی عرب کا دورہ؛ انسانی حقوق کا توانائی کے ساتھ معاہدہ
?️ 16 جون 2022سچ خبریں: وائٹ ہاؤس نے بالآخر منگل 14 جون کو جو بائیڈن
جون