?️
سچ خبریں:ترکی کے ماہر قانون امین گنش کا کہنا ہے کہ جنرل سلیمانی کی شہادت سے امریکہ اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے اور خطے میں مزاحمت کی طاقت میں اضافہ ہوا ہے۔
3 جنوری 2020 جمعہ کی صبح تھی جب اسلامی انقلابی گارڈ کور کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور عراقی الحشد الشعبی کے نائب سربراہ ابو مہدی المہندس بغداد بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب امریکی دہشت گردانہ حملے میں شہید ہو گئے، خطے اور دنیا میں جنرل سلیمانی کی کرامت ایسی تھی کہ انقلاب اسلامی کی مقبول ترین شخصیت اور عالمی تسلط و جبر کے خلاف جدوجہد کی علامت کے طور پر ان کی شہادت کی خبریں ملکی اور غیر ملکی میڈیا کی سرخیوں میں آئیں اور بہت سے بین الاقوامی ردعمل بھی دیکھنے کو ملے۔
ایران کی مشرقی سرحدوں سے لے کر عراق، شام اور لبنان تک مختلف زمینی محاذوں پر موجودگی میں جنرل سلیمانی کے کردار نے انہیں عملی طور پر مزاحمت کا مرکز بنا دیا تھا، جنرل سلیمانی کو قتل کرنے کے امریکی مقاصد میں سے ایک علاقائی مساوات کو تبدیل کرنا اور مزاحمتی محور کے کردار کو کمزور کرنا تھاجبکہ اب دو سال کے بعد خطے کے رجحان سے ظاہر ہوتا ہے کہ جنرل سلیمانی کی شہادت نے نہ صرف مزاحمتی سرگرمیوں میں خلل نہیں ڈالا بلکہ اس کے دائرہ اثر و رسوخ میں بھی اضافہ کیا ہے جبکہ امریکہ ایران کے خلاف اپنے تمام منصوبوں میں ناکام ہو چکا ہےاور ہمیشہ کے لیے اس کنویں میں گرچکا ہے جو اس نے اسلامی جمہوریہ ایران کے لیے کھودا تھا۔
امریکہ سمجھتا ہے کہ ایران پر مختلف مسائل بالخصوص دفاع اور صحت جیسے اہم شعبوں میں پابندیاں اسلامی جمہوریہ کے خاتمے کا سبب بن سکتی ہیں لیکن ان کی بدولت ایران تمام شعبوں میں خود کفیل ہونے میں کامیاب ہوا ہے اورپابندیاں کی وجہ سے بالخصوص دفاع اور صحت کے میدان میں یہ دنیا کے اہم ترین ممالک میں شامل ہو چکا ہے۔


مشہور خبریں۔
عمران خان نے نور مقدم کیس کے سوال کا کیا جواب دیا
?️ 1 اگست 2021اسلام آباد ( سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان
اگست
جو کچھ 9 مئی کو ہوا اور بھارت نے جو کیا اس میں زیادہ فرق نہیں۔ مریم نواز
?️ 22 مئی 2025سرگودھا (سچ خبریں) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے
مئی
ٹرمپ کا غزہ منصوبہ, عرب دنیا کے لیے ایک نیا امتحان
?️ 4 اکتوبر 2025ٹرمپ کا غزہ منصوبہ, عرب دنیا کے لیے ایک نیا امتحان رپورٹ
اکتوبر
العربیہ نیٹ ورک کے بائیکاٹ اور لائسنس کی منسوخی کی وجہ کیا ہے؟
?️ 5 ستمبر 2024سچ خبریں: فلسطینی قومی اور اسلامی دھارے نے ایک بیان میں العربیہ اور
ستمبر
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے ملک کی تیسری لمبی موٹر وے کی منظوری دے دی
?️ 13 جولائی 2021پشاور(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے پیر
جولائی
میٹا اے آئی چیٹ بوٹس کی جانب سے نابالغ افراد سے جنسی گفتگو کیے جانے کا انکشاف
?️ 30 اپریل 2025سچ خبریں: فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی مالک کمپنی میٹا
اپریل
امریکیوں کا غزہ میں دہشتگرد گروہوں سے رابطہ،ٹرمپ کے امن منصوبے کا مستقبل غیر یقینی
?️ 12 نومبر 2025 امریکیوں کا غزہ میں دہشتگرد گروہوں سے رابطہ،ٹرمپ کے امن منصوبے
نومبر
تہران سربراہی اجلاس نے نیٹو کے درمیان فرق کو ظاہر کیا: اسپوٹنک
?️ 23 جولائی 2022سچ خبریں: روسی ریڈیو اسپوٹنک نے تجزیہ کاروں کے حوالے سے خبر
جولائی