امریکہ اور یورپی ممالک برے وقت میں ہمارے کام نہیں آئے:یوکرائنی صدر

یورپی

?️

سچ خبریں:یوکرائن کے صدر نے امریکہ اور یورپی ممالک کی طرف سے ان کا ساتھ نہ دیے جانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں سب نے ہمارا ساتھ چھوڑ دیا ہے۔

یوکرائن کے صدر ولادومیر زیلنسکی نے اپنے خطاب میں امریکہ اور یورپی ممالک کی طرف سے یوکرائن کو دھوکہ دینے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور یورپی ممالک نے یوکرائن کو مشکل وقت میں تنہا چھوڑدیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یوکرائن کو اکیلا چھوڑ دیا گیا ہے، کون ہے جو ہمارا ساتھ دے؟ ہمیں کوئی دکھائی نہیں دے رہا۔ یوکرائن کے صدر زیلنسکی نے مزید کہا کہ نیٹو رکن بنانے کی گارنٹی دینے والے خوف زدہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یورپ کے 27 رہنماؤں سے پوچھا ہے کہ یوکرائن نیٹو میں شامل ہو گا؟ مگر ہر کوئی ڈرتا ہے، جواب نہیں دیتا، لیکن ہم ڈرنے والے نہیں،یوکرائنی صدر نے کہا کہ روس اور یورپ کے درمیان آہنی دیوار گر رہی ہے، روس سے لڑنے کے لیے یوکرائن کو تنہا چھوڑ دیا گیا ہے۔

روسی فوج یوکرائنی دارالحکومت کیف کے بہت قریب پہنچ گئی ہے، امریکی نیوز چینل سی این این نے دعویٰ کیا ہے کہ بیلاروس کے راستے یوکرائن میں داخل ہونے والی روسی فوج یوکرائنی دارالحکومت کیف سے 20 میل کے فاصلے پر ہے۔

 

مشہور خبریں۔

کیا اسکولوں پر بمباری اپنا دفاع ہے ؟

?️ 25 اکتوبر 2023سچ خبریں:اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفادی نے منگل کے روز کہا

کابل ائیرپورٹ پر افراتفری پی آئی اے کا آپریشن معطل

?️ 16 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں)  کابل ائیرپورٹ پر سکیورٹی کی غیر یقینی صورتحال

دہشت گردوں کے ہاتھوں 13 شامی شہریوں کا قتل

?️ 25 جنوری 2025سچ خبریں:حمص کے نواحی علاقے میں ایک المناک واقعہ پیش آیا، جہاں

نون لیگ ووٹ کو عزت دو والے اپنے بیانیے پر ڈٹ جائے تو ساتھ چلنے کو تیار ہوں. شاہد خاقان عباسی

?️ 30 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیر

پی ٹی آئی کے خلاف ڈیجیٹل دہشت گردی کا الزام؛ تحقیقات شروع

?️ 27 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے خلاف سوشل میڈیا پر اداروں کے

ٹرمپ کا جان بولٹن کے لیے ایک نیا حکم

?️ 22 جنوری 2025سچ خبریں: جارج ڈبلیو بش کے تحت اقوام متحدہ میں سابق امریکی سفیر

امریکہ ریاض کو پیٹریاٹ میزائل فروخت کرنے پر راضی

?️ 3 اگست 2022سچ خبریں:    امریکی دفاعی تعاون تنظیم نے منگل کو اعلان کیا

تائیوان کی سلامتی کا عالمی سطح پر اثر ہے: امریکی سینیٹر

?️ 15 اپریل 2022سچ خبریں: امریکی وفد، جس نے چین کے انتباہ کی پرواہ کیے بغیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے